گلگت بلتستان

نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع بڑھانے کیلئے سوفٹ سکلز ناگزیر ہیں، ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ

یہ پروگرام مہارتیں، علم اور رویے کے تحت 12 بنیادی صلاحیتوں پر مبنی ہے۔جو نوجوانوں کی روزگار کی صلاحیتوں کو مستحکم بنانے کیلئے تیار کیا گیا ہے،وائس چانسلر

غذر(پ ر)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی غذر کیمپس میں یوتھ ایمپلائمنٹ اینڈ سوفٹ سکلزپر چار روزہ تربیتی ورکشاپ کامیاب کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق اس حوالے سے سرٹیفکیٹ کی تقسیم اور اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔ یہ تربیتی ورکشاپ کا پروگرام آغاخان فاؤنڈیشن کی بیسٹ فور ویک پروگرام کے تحت منعقد کیا گیا تھا۔یہ پروگرام گلگت بلتستان اور چترال کے نوجوانوں کو ملازمت کی تیاری اور روزگار کی مہارتوں سے آراستہ کرنے پر مرکوز ہے۔یہ پروگرام مہارتیں، علم اور رویے کے تحت 12 بنیادی صلاحیتوں پر مبنی ہے۔جو نوجوانوں کی روزگار کی صلاحیتوں کو مستحکم بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ یہ اقدامات نوجوانوں کو نہ صرف ملازمت کے مواقع حاصل کرنے میں مدد دیتے ہیں بلکہ ان کی پیشہ ورانہ ترقی کو بھی مستحکم بنیادوں پر استوار کرتے ہیں۔وائس چانسلر کے آئی یو پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے بطورمہمانِ خصوصی شرکاء کو مخاطب کرتے ہو ئے سو فٹ سکلز کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے طلبہ کو اپنے علم اور تکنیکی مہارتوں کو مسلسل بڑھاتے رہنے کی ترغیب دینے سمیت استقامت اور پیشہ ورانہ ترقی کی مثال کے طور پر اپنی ذاتی زندگی کے تجربات کا حوالہ دیا۔ان سے قبل پروفیشنل لرننگ اینڈ کنٹینیونگ ایجوکیشن سکول جامعہ قراقرم کے ڈائریکٹر ڈاکٹر آفتاب احمد خان نے اے کے آر ایس پی کی تکنیکی اور مالی مدد پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے طویل المدتی اثر اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے YESS ماڈیولز کو کے آئی یو کے باقاعدہ نصاب میں ضم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔اختتامی تقریب سے کے آئی یو غذر کیمپس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شہاب الدین نے ٹرینرز لگن کی تعریف کی اور پروگرام کی کامیابی میں شامل تمام کاوشوں کو سراہا۔اختتامی تقریب میں ورکشاپ میں شرکت کرنے والے طلبہ نے اپنے مثبت تجربات کا اظہار کیااور کہا کہ سیشنز نے ان کی اعتماد اور روزگار کی مہارتوں کو نمایاں طور پر بڑھا دیا ہے۔ انہوں نے مستقبل میں ایسے اقدامات کو وسعت دینے کی خواہش بھی ظاہر کی۔

Related Articles

Back to top button