گلگت بلتستان

گلگت یونین آف جرنلسٹس کا اجلاس، صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے مشترکہ کمیٹی بنانے کا فیصلہ

صحافی برادری کے دیرینہ مسائل کے حل اور میڈیا انڈسٹری کی بہتری کے لیے مربوط حکمت عملی اپنائی جائے گی۔صدر یونین اف جرنلسٹس گلگت

گلگت (پریس ریلیز)گلگت یونین آف جرنلسٹس کا ایک اہم اجلاس صدر کرن قاسم کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینیئر نائب صدر محمد ذاکر، نائب صدر شیرین کریم، جنرل سیکرٹری ثمر عباس قذافی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری بشارت یزدانی اور فنانس سیکرٹری عمران شیر خان نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر یونین اف جرنلسٹس گلگت کرن قاسم نے کہا کہ گلگت بلتستان میں صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت کے صحافیوں نے ہمارے پینل پر اعتماد کر کے ہمیں کامیاب بنایا۔ ہم ان کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے مشترکہ مشاورت اور افہام و تفہیم کے ساتھ کام کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ صحافی برادری کے دیرینہ مسائل کے حل اور میڈیا انڈسٹری کی بہتری کے لیے مربوط حکمت عملی اپنائی جائے گی۔اجلاس میں صحافتی تنظیموں پر مشتمل ایک مشترکہ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ جو گلگت پریس کلب، جی بی این ایس اور یونین آف جرنلسٹس کے باہمی مشاورتی عمل کے تحت قائم کی جائے گی۔تاکہ صحافیوں کو درپیش مسائل کے مؤثر حل کے لیے مربوط اقدامات کیے جا سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یونین آف جرنلسٹس گلگت کے اجلاس میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ ہفتے تک نو منتخب کابینہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سے حلف لے گی اور باقاعدہ طور پر اپنی سرگرمیوں کا آغاز کرے گی۔ تاکہ تنظیمی معاملات کو فعال انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔اجلاس کا اختتام اس عزم کے ساتھ کیا گیا کہ گلگت یونین آف جرنلسٹس گلگت خطے میں آزاد، ذمہ دار اور محفوظ صحافت کے فروغ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

Related Articles

Back to top button