GB کا معاشرہ اپنی مثبت روایات اور پرامن ماحول کیلئے جانا جاتا ہے،گورنر
نئی نسل کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے اور منفی رجحانات سے بچانے کے لیے اس طرح کے پروگرامز نہایت اہم ہیں۔ گورنر گلگت بلتستان

گلگت (پریس ریلیز) گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے ھدایتہ الھادی ضلع گلگت کے زیر انعقاد“استحکام پاکستان اور نئی نسل کو درپیش چیلنجز”کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے اور منفی رجحانات سے بچانے کے لیے اس طرح کے پروگرامز نہایت اہم ہیں۔ گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ کے موضوع پر ھدایتہ الھادی ضلع گلگت کی جانب سے منعقدہ یہ پروگرام وقت کی ضرورت ہے جو نوجوانوں کو درست سمت دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں، چاہے وہ اسکول جانے والے ہوں یا وہ بچے جو مختلف شعبہ جات میں کام کر رہے ہیں۔ ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھنا والدین اور اساتذہ دونوں کی ذمہ داری ہے تاکہ معاشرہ منشیات اور غیر اخلاقی رجحانات سے محفوظ رہ سکے۔گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ گلگت بلتستان کا معاشرہ اپنی مثبت روایات اور پرامن ماحول کے لیے جانا جاتا ہے، اس شناخت کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ نوجوانوں کو کھیلوں، علمی مباحثوں، ثقافتی پروگرامز اور مثبت سرگرمیوں میں شامل کیا جائے۔ اس طرح کی سرگرمیاں نہ صرف نوجوانوں کو تعمیری کاموں کی طرف راغب کریں گی بلکہ انہیں اپنی صلاحیتوں کو بہتر طور پر اجاگر کرنے کا موقع بھی فراہم کریں گی۔گورنر سید مہدی شاہ نے کہا کہ استحکامِ پاکستان براہِ راست نئی نسل کی فکری و اخلاقی تربیت سے وابستہ ہے۔ اگر ہماری نئی نسل تعلیم، شعور اور مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھے گی تو پاکستان ایک مضبوط اور خوشحال ملک کے طور پر ترقی کرے گا۔گورنر گلگت بلتستان نے والدین، اساتذہ اور سماجی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ اجتماعی سطح پر اپنی ذمہ داریاں ادا کریں تاکہ نئی نسل کو منشیات اور منفی رحجانات سے بچایا جا سکے اور انہیں ایک روشن مستقبل دیا جا سکے۔اس موقع پر گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے امیر ھدایتہ الھادی پیر سید ہارون گیلانی کا شکریہ ادا کیا جو گلگت بلتستان میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لییے کوشاں ہیں اور اتحاد بین المسلمین کو فروغ دے رہیں ہیں