گلگت بلتستان

واپڈا مانیٹرنگ اینڈ سرویلنس ٹیم کا دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کا پانچ روزہ دورہ

دورے کے دوران ایم اینڈ ایس ٹیم نے مین ڈیم کے مختلف سائٹس، ری سیٹلمنٹ، اعتماد سازی کے تحت جاری زیرتعمیر دیگر منصوبوں کا تفصیلی معائنہ کیا

دیامر(پ،ر)واپڈا مانیٹرنگ اینڈ سرویلنس ٹیم کا دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کا پانچ روزہ دورہ.واپڈا کی مانیٹرنگ اینڈ سرویلنس (ایم اینڈ ایس) ٹیم نے جنرل منیجر ا(یم اینڈ ایس)سید طالب حسین نقوی کی سربراہی میں دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کا پانچ روزہ دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصدمین ڈیم اور پراجیکٹ کی مختلف سائٹس پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کی پیشرفت اور معیار کا جائزہ لینا تھا۔دورے کے دوران ایم اینڈ ایس ٹیم نے مین ڈیم کے مختلف سائٹس، ری سیٹلمنٹ، اعتماد سازی کے تحت جاری زیرتعمیر دیگر منصوبوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ ٹیم نے پلانٹس، لیبارٹریز، پریفری روڈ، ماڈل ویلیج اور دیگر سائٹس کا دورہ بھی کیا۔مختلف سائٹس پر ایم اینڈ ایس کی ٹیم کو پراجیکٹ کے چیف انجینئرز، کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز کی جانب سے تعمیراتی کام کی رفتار، معیار اور اہداف کے حصول سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ایم اینڈ ایس کی ٹیم میں چیف انجینئر (ایم اینڈ ایس) عبدا لحلیم میمن، ڈائریکٹر مسرت اکرام اور ایکسئینز جیند انور اور عدیل ممتاز گوندل شامل تھے۔

Related Articles

Back to top button