گلگت بلتستان

ہنزہ کے عوام اپنی ثقافتی اقدار اور سماجی روایات پر کسی قسم کا سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں،معاون خصوصی اطلاعات

ہنزہ(محاسب نیوز)معاون خصوصی برائے اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ نے ہنزہ میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے عوامی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ہنزہ کا چوتھا دورہ کیا، جو مکمل طور پر عوامی مفاد میں تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل سابق وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے پھسو میں ایک میوزیکل پروگرام منعقد کیا تھا جسے مقامی عوام نے مسترد کر دیا تھا کیونکہ اس کا عوامی مسائل سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ ایمان شاہ نے کہا کہ ہنزہ کے عوام اپنی ثقافتی اقدار اور سماجی روایات پر کسی قسم کا سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں، اور حکومت بھی مقامی عوامی جذبات اور روایات کا مکمل احترام کرتی ہے۔معاون خصوصی برائے اطلاعات نے سانحہ ہڈور چیک پوسٹ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ کھلی دہشت گردی ہے، دہشت گردوں کو کسی صورت ریلیف نہیں دیا جائے گا اور ان کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے امن کو سبوتاژ کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔ہنزہ کے حالیہ سیلاب متاثرین کے حوالے سے ایمان شاہ نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، متاثرین کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے مسائل براہِ راست سنے۔ ضلعی انتظامیہ نے وزیر اعلیٰ کو بحالی کے کاموں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ 

Related Articles

Back to top button