ہفتے بھرکاکچرا ایک دن میں صاف‘سکندر نثار گیلانی نے کمال کر د یا‘اعجازکالااعوان

مظفرآباد (سپیشل رپورٹر) دارالحکومت مظفرآباد کے سیاسی سماجی رہنما اعجاز کالا اعوان نے کہا کہ میئر میونسپل کارپوریشن سید سکندر نثار گیلانی نے کمال کر دیکھا یا۔ ایک ہفتہ کا کچہرہ ایک دن میں صاف کردیکھا یا۔ میئر کارپوریشن کی معاونت خالد اعوان ڈپٹی میئر، ذوالفقار عالم چیف آفیسر کی شہریوں نے میئر کارپوریشن سکندر نثار گیلانی ڈپٹی میئر خالد اعوان چیف آفیسر ذوالفقار عالم کی کارکردگی پر اطمینان کااظہار کیا۔ اعجاز کالا اعوان نیبتایا کہ جائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر اتوار سے ہڑتال شروع ہوگئی تھی جو سات دن جاری رہی اس ہڑتا ل کے دوران سڑکوں پر رکاوٹیں کہونے کے باعث میونسپل کارپوریشن کے اہلکاران صفائی کے عمل کو جاری نہ رکھ سکے ان سات دنوں میں پورا شہر فلیتھ ڈپومیں تبدیل ہوگیا تھا گلی محلہ گندگی کا ڈھیر بن گیا تھا سڑکوں سے گزرنا ناممکن ہوچکا تھا۔ ان حالات میں میئر کارپوریشن سید سکندر نثار گیلانی نے اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے صفائی کے عمل کا آغاز کیا ٹیمیں تشکیل دی۔ڈپٹی میئر خالد اعوان اور چیف آفیسر ذوالفقار عالم کو متحرک کردیا۔ صفائی کا عمل ہنگامی بنیادوں پر شروع کیا گیا۔ گلی محلہ میں صفائی کے عمل کی نگرانی خود میئرنے کی سید سکندر نثار گیلانی نے سپوت شہر ہونے کا حق ادا کردیا۔ اتوار کی چھٹی کے باوجود دفتر اور شہر میں حاضر رہ کر میئر نے خود صفائی کے عمل کی نگرانی کی جو شہر فلیتھ ڈپو میں تبدیل ہوگیا تھا وہ میئر کی کوششوں کے باوجود اسلام کا منظر پیش کرنے لگا۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی وارڈوں اور گلیوں میں خصوصی توجہ دی گئی اور انہیں صاف کردیا گیا۔