مظفرآباد

الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ گڑھی دوپٹہ کی شاندار کارکردگی

مظفرآباد (سپیشل رپورٹر)الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ گڑھی دوپٹہ ایف ایس سی میڈیکل ٹیکنالوجی کورسز میں شاندار نتائج مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب 78 فیصد رہا والدین اور عوام علاقے نے پرنسپل اور ادارے کی کاوشوں کو سراہا گڑھی دوپٹہ میں قائم الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ نے ایف ایس سی میڈیکل ٹیکنالوجی کے سالانہ امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے ادارے کی پرنسپل الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ محترمہ شفق ندیم نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ کل 200 طلبہ طالبات نے امتحانات میں حصہ لیا کامیابی کا تناسب 78 فیصد رہا 120 طلبہ نے فرسٹ ڈویژن حاصل کی بچیوں میں کامیابی کا تناسب 95 فیصد رہا جن میں زیادہ تر بچیوں کی فرسٹ ڈویژن ہے میڈیکل لیب ٹیکنالوجی میں سمامہ بتول نے اور پورے آزاد کشمیر میں اول پوزیشن حاصل کی پرنسپل شفق ندیم کا مزید کہنا تھا کہ ادارے کی شاندار کامیابی میں وزیر صحت انصر نثار ابدالی سیکریٹری ہیلتھ کی انتھک کوششوں خصوصی دلچسپی اور ادارے کے اساتذہ ڈاکٹرز ٹیکالنوجسٹز ودیگر سٹاف کی محنت شامل ہے پرنسپل پر نے طلبہ و طالبات کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد دی اور انکے شاندار مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا انہوں نے خاص طور پر ڈی ایچ او وقت ڈاکٹر عامر شہزاد کا بھی خاص طور پر ذکر کیا جنہوں نے اس ادارے کو از سر نو لانچ کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا انہوں نے کہا کہ نامساعد حالات اور فیکلٹی کی کمی جیسے مسائل کے باوجود شاندار نتائج ادارے کی بڑی کامیابی ہے اور توقع ہے کہ یہ ادارہ مستقبل میں مزید کامیابیاں حاصل کرے گا۔

Related Articles

Back to top button