مظفرآباد

مہاجرین جموں کشمیر 1989 کی ورکنگ کمیٹی کا اہم اجلاس

مظفرآباد (محاسب نیوز)مہاجرین جموں کشمیر 1989 کی ورکنگ کمیٹی کا مظفرآباد میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعظم آزاد کشمیر سے ماہانہ گزارہ الاؤنس میں اضافے کی اپیل۔چھتیس برسوں سے مشکلات کا شکار کشمیری مہاجرین اراضی کی فراہمی، مکانیت، روزگار کیلئے مالی پیکج اور چھ فیصد کوٹہ کی بحالی اور عملدرآمد چاہتے ہیں اجلاس میں اہم مطالبات اور اقدامات۔ مہاجرینجموں کشمیر 1989 کا ایک اہم اجلاس دارالحکومت مظفرآباد میں منعقد ہوا، جس میں مہاجرین بستیوں کے صدور، منتخب کونسلرز، ورکنگ کمیٹی کے ممبران سمیت نو تشکیل شدہ ذیلی کمیٹیوں کے ممبران سمیت بڑی تعداد میں عمائدین و قائدین نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا طے پایا کہ آزاد جموں کشمیر کے مختلف اضلاع اور شہروں میں قیام پذیر مہاجرین کو گیارہ مختلف انتظامی زونز میں تقسیم کیا گیا ہے، اور ان گیارہ زونز کے ایڈوائزرز بھی منتخب کیئے گئے ہیں، جو اپنے اپنے علاقوں میں مہاجرین کے مسائل کو اجاگر کرنے اور تنظیمی رابطوں کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مہاجرین کشمیر 89 وزیرِ اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور وزیرِ اعظم آزاد جموں کشمیر فیصل ممتاذ راٹھور سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مہاجرین کشمیر کے ماہانہ گزارہ الاؤنس میں 1500 روپے اضافے کا وعدہ پورا کیا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ آبادکاری منصوبے پر عملدرآمد ممکن کرنے کے واسطے مہاجرین کے لیے اراضی، مکانیت اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے خصوصی مالی پیکج منظور کیا جائے۔

Related Articles

Back to top button