مظفرآباد

کھوئی رٹہ‘محکمہ برقیات کی بے حسی‘چھ روز سے بجلی بند‘عوام کااحتجاج کااعلان

کھوئی رٹہ (ملک محمد حنیف اعوان) محکمہ برقیات کی بے حسی پر عوام میں شدید غم و غصہ شہریوں کا اپنے خرچ پر ٹرانسفارمر مرمت، احتجاج کی دھمکی —“اگر بجلی بحال نہ ہوئی تو سڑکوں پر نکلیں گے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کیا محکمہ برقیات بنا احتجاج کے کام نہیں کر سکتا کھوئی رٹہ اور نواحی علاقوں میں گزشتہ چھ روز سے مسلسل بجلی کی بندش نے شہریوں کو شدید مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے۔ محکمہ برقیات کے متعلقہ ملازمین کی مبینہ غفلت اور غیر حاضری نے عوامی غم و غصے کو مزید بڑھا دیا ہے۔مین بازار، محلہ میلاد چوک اور محلہ کشمیریاں میں صورتحال انتہائی سنگین ہے۔ ان علاقوں کے ٹرانسفارمرز گزشتہ چھ دن سے خراب ہیں، مگر محکمہ برقیات کی جانب سے تاحال کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیا۔متاثرہ محلہ کشمیریاں کے رہائشیوں نے بتایا کہ انہوں نے مجبورا اپنا ٹرانسفارمر ذاتی خرچ پر پرائیویٹ ورکشاپ سے مرمت کروایا، جبکہ محلہ میلاد چوک کا ٹرانسفارمر نہ تو مرمت کے لیے بھیجا گیا اور نہ ہی متبادل فراہم کیا گیا۔ شہریوں کے مطابق لائن مین اور دیگر اہلکار کئی دنوں سے دفتر سے غیر حاضر ہیں، جس کے باعث عوام کو خود دفاتر کے چکر لگانے پڑ رہے ہیں۔ عوام اور تاجر برہم — محکمہ کے خلاف احتجاج کا اعلان تاجروں اور شہریوں نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر عوام ہی کو اپنے خرچ پر بجلی کے آلات مرمت کروانے ہیں تو محکمہ برقیات کے ملازمین تنخواہیں کس مد میں لے رہے ہیں؟ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر خراب ٹرانسفارمرز کی مرمت، بجلی کی بحالی اور لاپرواہی کے مرتکب ملازمین کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، بصورت دیگر عوام سڑکوں پر نکل آئیں گے اور احتجاج کی ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہو گی۔ذرائع کے مطابق، گزشتہ مہینے بھی محکمہ برقیات کھوئی رٹہ کے دفتر پر مشتعل عوامی ہجوم کے حملے کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں ملازمین کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔ مختلف سیاسی و سماجی حلقوں نے اس واقعے کی مذمت کی تھی، تاہم بجلی کی مسلسل بندش اور عوامی شکایات پر تاحال کوئی مؤثر اقدامات نہیں کیے گئے۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر انتظامیہ نے بروقت نوٹس نہ لیا تو شہر میں احتجاجی لہر مزید شدت اختیار کر سکتی ہے۔ شنید میں آیا ہے کہ محکمہ برقیات کے زیادہ تر ملازمین لائن مین میٹر ریڈر کی ڈیوٹی سر انجام دیتے ہیں اور لائن مین کی تعداد میں کمی واقع ہونا اچنبھے کی بات ضرور ہے محمکہ لائن مینوں کو اپنی ڈیوٹی پر حاظر کریں جو حاضر ہیں وہ دوران ڈیوٹی دفتر میں غیر حاضر رہتے ہیں اب اس کا بہترین حل محکمہ برقیات ایسے عناصر کو واضح کر کے ڈیوٹی پر لگائیں تاکہ عوام پریشانی سے نجات پائیں

Related Articles

Back to top button