ابیٹ آبادتازہ ترین

ایبٹ آباد دن دیہاڑے نوجوان قتل

ایبٹ آباد (کرائم رپورٹر) ایبٹ آباد میں ٹارگٹ کلنگ کا انوکھا واقعہ ،نامعلوم ملزم نے نوجوان محنت کش کو دوکانسے باہر بلا کر قتل کر دیا ،نقاب پوش ملزم واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ، پولیس تھانہ میرپورنے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا دائرہ بڑھا دیا۔ تفصیلات کے مطابق جبڑیاں کوتکیاں کا رہائشی نوجوان یاسر ولد اقبال سٹائلو پلازہ منڈیاں کے قریب صوفہ وغیرہ کی مرمت کا کام کرتا تھا گزشتہ روز مقتول یاسر اپنی دوکان میں کام کر رہا تھا کہ کسی نامعلوم فون کال پر وہ دوکان سے باہر گیا عینی شاہدین کے مطابق ایک نقاب پوش یاسر کو گولی مار کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا پولیس نے ورثاءکی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے نعش پوسٹمارٹم کے لیئے ہسپتال منتقل کر دی جسے ضروری قانونی کاروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کر دیا پولیس نے نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا۔

Related Articles

Back to top button