ADHO ناکام‘ڈینگی کیسز میں اضافہ‘عوام حالات کے رحم و کرم پر

مظفرآباد(سپیشل رپورٹر)دارالحکومت مظفرآباد میں ڈینگی کے وار جاری، اے ڈی ایچ او مکمل ناکام، متعددی امراض کی انچارج شہر میں ڈینگی روکنے میں ناکام، ہسپتال مریضوں سے بھر گئے۔محکمہ صحت ڈینگی روکنے میں ناکام، چیف سیکرٹری، سیکرٹری صحت عامہ سے صاف شفاف تحقیقات کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق دارالحکومت مظفرآباد میں ڈینگی خوفناک شکل اختیار کر گیا ہے پرائیوٹ و سرکاری ہسپتال مریضوں سے بھرے پڑے ہیں ہر گھر میں دینگی کے مریض موجود ہیں جن میں بوڑھے بچے سب شامل ہیں۔ محکمہ صحت عامہ ڈینگی روکنے میں مکمل ناکام ہے زرائع کے مطابق اے ڈی ایچ او مظفرآباد متعددی امراض کی انچارج ہیں لیکن ڈینگی کی روک تھام کیلئے کوئی موثر اقدامات عمل میں نہیں لائے گئے جب سپرے کرنے کا وقت تھا نہیں ہوا محاسب تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت کے شبعہ متعددی امراض نے فرائض سے غفلت کا مظاہرہ کیا ہے ڈینگی سے سب سے زیادہ پلیٹ، چہلہ، طارق آباد، گوجرہ، چھترسمیت دیگر شہر کے علاقے متاثر ہوئے ہیں اس ساری صورتحال میں محکمہ صحت عامہ اپنی موجودگی کا احساس نہیں دلا سکا۔ محکمہ صحت عامہ ساری صورتحال میں مکمل طور پر عوام اور میڈیا سے لاتعلق ہے اور ستم ظریفی یہ ہے کہ ڈی جی ہیلتھ نہ ہونے کے باعث ماتحت عملہ کو پوچھنے والا نہیں محاسب رپورٹ کے مطابق متعددی امراض کیلئے عالمی ڈونر بڑی مقدار میں فنڈز فراہم کرتے ہیں لیکن متعددی امراض کی روک تھام کیلئے بھی محکمہ کی جانب سے کوئی سفارشات مرتب نہیں کی گئیں جس کے باعث ہم نے یہ اہم موقع بھی ضائع کر دیا۔دارالحکومت کے عوام نے محکمہ صحت کے حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔ دارالحکومت کے شہریوں نے نئے تعینات ہونے والے سیکرٹری صحت عامہ سے اپیل کی ہے کہ دارالحکومت میں اے ڈی ایچ او سمیت محکمہ صحت عامہ کے متعددی امراض کے ذمہ داران کی کارگردگی کا جائزہ لیا جائے اور ڈینگی کو کنٹرول نہ کرنے والے محکمہ صحت کے ذمہ دار آفیسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔



