کھوئیرٹہ‘ایل پی جی مافیا بے لگام،گھریلو سلنڈر کی قیمتیں 36سو سے تجاوز

کھوئی رٹہ (ملک محمد حنیف اعوان) ایل پی جی مافیا بے لگام قیمتیں 3600 روپے تک پہنچ گئیں، عوام چیخ اٹھے، انتظامیہ تاحال خاموش کھوئی رٹہ میں ایل پی جی کی قیمتوں نے ایک بار پھر آسمانوں کو چھو لیا ہے۔ مارکیٹ میں فی سلنڈر قیمت دو روز کے اندر اندر 3200 سے بڑھا کر 3600 روپے کر دی گئی، جبکہ اوگرا کے مقرر کردہ نرخ کہیں نظر نہیں آتے۔ ایجنسی ہولڈرز کی من مانیاں اس حد تک بڑھ چکی ہیں کہ وہ بظاہر 50 روپے کمی کا دکھا کر، راتوں رات 300 روپے اضافہ کر دیتے ہیں — اور پوچھنے والا کوئی نہیں۔عوامی حلقوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحصیل انتظامیہ ایل پی جی مافیا کے سامنے ہمیشہ بے بس نظر آتی ہے۔ ریڈھیاں لگانے والوں، خوانچہ فروشوں اور چھوٹے دکانداروں پر تو چھاپے مارے جاتے ہیں، مگر روزانہ لاکھوں کمائی کرنے والے منافع خوروں پر کارروائی نہ ہونا انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔بازار میں رائج مصنوعی مہنگائی نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ موسم بدلنے کے ساتھ گھروں میں استعمال بڑھ رہا ہے، لیکن ریٹ قابو میں نہ آنا یہ ظاہر کر رہا ہے کہ مقامی سطح پر قیمتوں کی نگرانی کا نظام مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔عوام نے تحصیل انتظامیہ اور ڈپٹی کمشنر کو فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے:اوگرا ریٹ پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائیغیرقانونی اضافہ کرنے والی ایجنسیوں کو فوری سیل کیا جائیمصنوعی مہنگائی اور ایل پی جی مافیا کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے عوام نے کہا کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، اگر منافع خوروں پر ہاتھ نہ ڈالا گیا تو آنے والے دنوں میں صورتحال مزید سنگین ہو جائے گی۔



