
مانسہرہ(نامہ نگار)ایس کے ہائیڈرو خیبر پختونخواہ سیلابی امدادی فنڈ میں 20000 ڈالر کا چیک چیف سیکریڑی کے حوالے کیاایک اجلاس کے دوران، 884 میگاواٹ کی ایس کے ہاہیڈروپاور نے خیبر پختونخواہ میں جاری سیلابی امداد اور بحالی کی سرگرمیوں کی معاونت کے لیے امریکی ڈالر 20,000 کے مساوی چیک پیش کیا۔ اجلاس کا انعقاد پشاور میں ہوا اور اس کی صدارت چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ، شہاب علی شاہ نے کی اجلاس میں دیگر شرکاءمیں یوسف رحمان سیکرٹری، ریلیف، بحالی و سیٹلمنٹ ڈپارٹمنٹ. اسفند یار خٹک ڈی جی، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی-پی ڈی ایم اے کے علاوہ ڈپٹی سی ای او اور سینئر ایڈوائزر برائے ایس کے ہائیڈرو پاور پلانٹ بھی موجود تھے۔چیف سیکریڑی شہاب علی شاہ نے ایس کے ہائیڈرو کے تعاون کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ سیلاب نے بہت سی فیملیوں کے لیے شدید نقصان اور مشکلات پیدا کی ہیں اور یہ عطیہ صوبے کو بحالی کے اقدامات میں معاونت مہیا کرے گا۔ڈپٹی سی ای او ایس کے ہائیڈرو نے صوبائی حکومت کی سیلاب کے اثرات کو کم کرنے کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایس کے ہائیڈرو اپنی کمیونٹی کا ایک اہم حصہ سمجھتا ہے اور اپنا کردار پورے عزم کے ساتھ ادا کرتا رہے گا۔ضلع مانسہرہ میں واقع، 884 میگاواٹ کا ایس کے ہائیڈروپاور پروجیکٹ، اسٹریٹجک چاہنہ پاکستان اکنامی ڈور.سی پیک. فریم ورک کے تحت نجی شعبے کا سب سے بڑا ہائیڈروپاور منصوبہ ہے اور اس نے ستمبر 2024 میں تجارتی آپریشنز شروع کیے ہیں۔ ایس کے ہائیڈرو کا ایک فعال سماجی پروگرام ہے جسے‘ڈریمز بیکیمنگ ریئلِٹی’کہا جاتا ہے، جس کے تحت یہ منصوبہ علاقہ کے مستحق



