مظفرآباد

پروکیورمنٹ میں شفافیت کیلئے پیپرا رولز پر عملدرآمد کیا جائے،ظہیر قریشی

میرپور (پی آئی ڈی)ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل و منیجنگ ڈائریکٹر پیپرا ظہیر الدین قریشی نے آزاد جموں و کشمیرپیپرارولز کے حوالے سے کمشنر آفس میں مشاورتی اجلاس کی صدارت کی جبکہ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوٹلی میجر(ر)ناصر رفیق اور ڈپٹی کمشنر بھمبرچوہدری حق نواز نے ضلعی افسران کے ہمراہ ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔کمشنر آفس میں منعقدہ اجلاس میں ڈی آئی جی میرپور ڈاکٹر لیاقت علی،ناظم جنگلات راجہ زاہد حسین،ایڈیشنل ایس پی ندیم عارف،اسسٹنٹ کمشنر راجہ زاہد حسین،ایس ای شاہرات و ڈائریکٹر ایم ڈی ایچ اے انجینئر انعام الحق، ایس ای بلڈنگ طاہر محمودبٹ، ایس ای برقیات کوٹلی راجہ عمر حیات،ڈویژنل ڈائریکٹر کالجز پروفیسر عظمیٰ فاروق، ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز سید تخلیق الزماں،ڈی ایچ او ڈاکٹرفدا حسین راجہ، ڈائریکٹرایڈمنسٹریشن ایم ڈی اے کلیم احمد جرال،ایکسین بلڈنگ شہزادہ اورنگزیب،مہتمم تعمیرات عامہ پبلک ہیلتھ انجینئر نگ یاسین طاہر،ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ظہیر احمد،ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اعجاز احمد،ڈپٹی ڈائریکٹر اوقاف سردار محمدشفیق،انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک،سوشل ویلفیئر آفیسر ملک نثار احمد،چیف انسٹرکٹرسول ڈیفنس عبدالرؤف قمر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریسکیو1122نجم الشہاب بھی موجو دتھے۔اس موقع پر مختلف محکموں کے افسران نے پیپرا رولز کے حوالے سے درپیش مسائل پیپرا رولز کی ٹریننگ اور پیپرا رولز میں ضروری ترامیم کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل و منیجنگ ڈائریکٹر پیپرا ظہیر الدین قریشی نے کہا کہ پروکیورمنٹ کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور پروکیورمنٹ میں شفافیت قائم کرنے کے لیے آزاد جموں و کشمیر پیپرا رولز پر مکمل عملدرآمد کیا جائے اس حوالے سے بیڈنگ ڈاکومنٹس،ورک آرڈرزکو بھی پیپرا رولز سے مکمل ہم آہنگ کیا جائے۔ پیپرا رولز کے حوالے سے ڈویژنل سطح پر ٹریننگ کر وائی جائے گی تاکہ خریداری اور ادائیگیوں میں شفافیت قائم رکھنے کے حوالے سے اداروں کے سربراہان،ڈی ڈی او اور اکونٹس کے متعلق ملازمین اگاہ رہ سکیں۔مختلف ترقیاتی اداروں کے افسران نے پیپرا رولز اور اخبارات میں اشتہارات کی اشاعت کے حوالے سے درپیش مسائل کی طرف توجہ دلائی گئی کہ پیپرا رولز میں اخبارات کے اشتہارات کی تعداد دو ہے جبکہ محکمہ اطلاعات دو سے زائد اخبارات کے اشتہارات کے بلات فراہم کر تا ہے جس کے باعث آڈٹ اعتراضات کا بھی سامنا کر نا پڑتا ہے۔ اس موقع پر انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک نے بتایاکہ پیپرا رولز میں کم سے کم دو اخبارات کا ذکر ہے جبکہ زیادہ کی کوئی تعداد درج نہیں اس حوالے سے اگر اشتہارات کی مالیت کو مدنظر رکھتے ہوئے پیپرا رولز میں اخبارات میں اشتہارات کی اشاعت کی زیادہ سے زیادہ تعداددرج ہو جائے تو اس سے محکموں اور حسابات کے درمیان ابہام پیدا نہیں ہو گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ آزاد جموں و کشمیر پیپرا ایڈوانس پے منٹ کے ذریعے اشتہارات اپ لوڈ کر تا ہے جبکہ محکمہ اطلاعات اشتہارات کی اشاعت کے بعد محکموں کو بلات برائے ادائیگی ارسال کر تا ہے تو کئی کئی سال تک اخبارات کے اشتہارات کی ادائیگی نہیں کی جاتی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل ظہیر الدین قریشی نے جملہ محکموں سے کہا کہ وہ اپنی اپنی تجاویز تحریری طور پر انہیں مہیا کریں تاکہ ان کا جائزہ لے کر جہاں ضروری ہوا وہاں ترامیم کی جائے گی تاکہ گڈ گوننس کے اصولوں پر کار بند رہتے ہوئے حکومتی منصوبہ جات میں خریداری کے نظام میں شفافیت لائی جا سکے۔

Related Articles

Back to top button