مظفرآباد میں کم وزن روٹی باقر خانی کی فروخت دھڑلے سے جاری

مظفرآباد (رپور ٹ خبرنگارخصوصی) دارالحکومت کے نان بائیوں نے کم وزن باقرخانی نان کی فروخت دھڑلے سے جاری کررکھی ہے آٹے کی قیمت میں اضافہ کا بہانہ بنا کر روٹی نان باقرخانی کا وزن کم کردیا ہے۔ بعض نان بائی 60سے 85گرام وزن کی باقرخانی نان روٹی فروخت کرتے ہیں جبکہ بعض نان بائی آج بھی 100سے 110گرام کی روٹی باقرخانی نان فروخت کررہے ہیں۔ جس کی وجہ سے ایک عام ملازم مزدور شہری چار سے پانچ روٹیاں کھا کر پیٹ کی آگ بجھانے پر مجبور ہے جبکہ 100گرام کی روٹی پردو ہی کھائی جاتی ہیں جب آٹے کی قیمت کم ہوتی ہے تو نان بائی نہ تو قیمت کم کرتے ہیں اور اس وقت بھی مقررہ وزن کے مطابق روٹی نان باقرخانی فروخت ہی مقررہ وزن کے مطابق روٹی نان باقرخانی فروخت نہیں کرتے ہیں اس لیئے ایسے نان بائیوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے شہریوں سول سوسائٹی عبدالشکور،عمران احمد، بشارت جگوال، طارق احمد، رفیق ملک نے ضلعی انتظامیہ پرائس کنٹرول کمیٹی سے نان بائیوں کے خلاف فوری نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔




