مظفرآباد

مظفرآباد میں جلد کشمیر بنے گاپاکستان کنونشن منعقد کیا جائیگا،سردار عتیق

مظفرآباد (محاسب نیوز)صدر مسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان کی زیرصدارت مسلم کانفرنس مظفرآباد ڈویژن کا اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہو۔اجلاس میں اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ مظفرآباد میں جلد ”کشمیر بنے گا پاکستان” کنونشن منعقد کیا جائے گا، جس کی تاریخ کا اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔ کنونشن کی تیاریوں کو منظم بنانے کے لیے چیف آرگنائزر راجہ ثاقب مجید کی سربراہی میں مرکزی رابطہ کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔اجلاس میں شریک ہونے والوں میں شمیم علی ملک،چیف آرگنائزر راجہ ثاقب مجید،چیئرپرسن خواتین ونگ محترمہ سمیہ ساجد،سجاد انور عباسی،راجہ وقار،یاسر نقوی،سٹی صدر شیخ مقصود،چیئرمین طلبہ بورڈ سیدثقلین فدا کاظمی،ارشد عباسی،سابق ڈی جی لوکل گورنمنٹ سردار نصرت عزیز،شوکت عباسی ایڈووکیٹ،،مختاب خان ایڈووکیٹ،الطاف عباسی،سلیم اعوان،سید تصور عباس موسوی،راجہ لیاقت علی خان،راجہ بشیر خان،راجہ جابر خان،محسن مجید،سکندر حبیب،خواجہ حنان پلہاجی،احسن کاظمی،نبیل آزاد،سجاد قریشی،ممبر مجلس عاملہ جانداد عباسی دیگر مجلسِ عاملہ کے اراکین بھی شامل تھے۔اجلاس کے شرکاء نے کنونشن کو تاریخی اور مؤثر بنانے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ مسلم کانفرنس تحریکِ آزادی کشمیر کے ہر محاذ پر اپنی سرگرم موجودگی برقرار رکھے گی۔کشمیر بنے گا پاکستان کنونشن انتہائی اہمیت کا حامل ہو گا۔کشمیر بنے گا پاکستان کنونشن دراصل قرارداد الحاق پاکستان اور اعلان نیلہ بٹ کی تجدید یے۔تحریک الحاق پاکستان درحقیقت تحریک تکمیل پاکستان ہے۔کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ جنوبی ایشیا کے محفوظ مستقبل کی ایک بڑی ضمانت ہے۔ شہدائے کشمیر کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جاسکتی۔آخر میں صدرمسلم کانفرنس نے مسلم کانفرنس کے تمام کارکنان، ایم ایس ایف، یوتھ ونگ، خواتین ونگ،وکلاء ونگ، ٹریڈرز ونگ، کو خصوصی ہدایت کی کہ کشمیر بنے گا پاکستان کنونشن کی تیاریوں پر بڑھ چڑھ کر کنونشن کو کامیاب بنانے میں اپنا کلیدی کردار نبھائیں۔

Related Articles

Back to top button