ڈیجیٹل میڈیا ایڈورٹائزمنٹ پالیسی 2025 کی باقاعدہ منظوری دی گئی ہے،سیکریٹری اطلاعات
ABC سرٹیفائیڈ اخبارات، علاقائی و قومی سطح کے معتبر پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا اور مستند علاقائی اخبارات کو سرکاری اشتہارات کی فراہمی کیلئے نظام متعارف کرایا گیا ہے

گلگت(محاسب نیوز)سیکریٹری اطلاعات گلگت بلتستان دلدار احمد ملک نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کی خصوصی کاوشوں،اورمیڈیا انڈسٹری کی بہتری کے پیش نظر صوبائی کابینہ نے اپنے حالیہ اجلاس میں *گلگت بلتستان ایڈورٹائزمنٹ پالیسی 2025* اور *ڈیجیٹل میڈیا ایڈورٹائزمنٹ پالیسی 2025* کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔ان دونوں پالیسیوں کا بنیادی مقصد سرکاری اشتہارات اور حکومتی پیغام رسانی کے پورے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا، مکمل شفافیت کو یقینی بنانا، میرٹ پر مبنی تقسیم کو فروغ دینا اور خطے میں ایک ذمہ دار اور موثر میڈیا ماحول قائم کرنا ہے۔سیکریٹری اطلاعات دلدرا احمد ملک نے مزید کہا ہے کہ ایڈورٹائزمنٹ پالیسی 2025 سابقہ 2018 پالیسی کی جگہ لے گی، جس میں ABC سرٹیفائیڈ اخبارات، علاقائی و قومی سطح کے معتبر پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا اور مستند علاقائی اخبارات کو سرکاری اشتہارات کی فراہمی کے لیے واضح نظام متعارف کرایا گیا ہے۔ علاقائی اخبارات کی سرکولیشن اور اصل ریڈر شپ کی تصدیق Audit Bureau of Circulation کے ڈیٹا سے منسلک کی گئی ہے جبکہ ایک اعلیٰ سطحی اوور سائٹ کمیٹی ہر چھ ماہ بعد مرکزی میڈیا لسٹ کا جائزہ لے گی تاکہ اصل قارئین رکھنے والے اخبارات تک اشتہارات کی منصفانہ فراہمی یقینی ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی اخبارات کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے خصوصی سپلیمنٹس کی تعداد چھ سے بڑھا کر آٹھ کر دی گئی ہے جبکہ قومی پالیسی کے مطابق لینگویج کے اضافی چارجز ختم کر دیے گئے ہیں۔ سرکاری ٹینڈرز، آسامیوں کے اشتہارات، شوکاز نوٹسز اور سرکاری اعلامیے مخصوص مالیاتی حدود اور پوسٹ کی نوعیت کے مطابق مختلف درجے کے اخبارات میں شائع کیے جائیں گے تاکہ پورے خطے میں معلومات کی یکساں ترسیل ممکن ہو سکے۔ خصوصی سپلیمنٹس اور موضوعاتی مہمات کی نگرانی بھی محکمہ اطلاعات ہی کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ کابینہ نے *ڈیجیٹل میڈیا ایڈورٹائزمنٹ پالیسی 2025* کی بھی باقاعدہ منظوری دی گئی ہے، جس کا مقصد سرکاری محکموں کی تشہیری مہمات کو جدید ڈیجیٹل تقاضوں کے مطابق موثر بنانا اور ویب بیسڈ اشتہارات میں شفافیت لانا ہے۔ نئی پالیسی کے تحت علاقائی و قومی سطح کے معتبر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، ویب چینلز، ایف ایم ریڈیوز اور کیبل نیٹ ورکس کو واضح شرا




