پٹہکہ‘خشک خالی کے باعث مختلف امراض پھوٹ پڑے

پٹہکہ(تحصیل رپورٹر)خشک سالی آزاد کشمیر میں آلودگی میں دن بدن اضافہ سانس گلے کی بیماریاں پھیلنے لگیں لوگ اپنے ارد گرد ایریا کو آگ لگانے سے اجتناب کریں اس سے فضائی آلودگی میں مزید اضافہ ہو گا اس وقت آزاد کشمیر میں فضائی آلودگی سے مختلف بیماریاں پھوٹ پڑی ہسپتالوں میں مریضوں کا رش خشک سردی بڑھنے لگی لوگوں نے بھی اپنے ارد گرد ایریا کو آگ لگا کر جھاڑیوں کا خاتمہ کرنا شروع کر دیا جس سے آلودگی مزید بڑھنے لگی بارش نہ ہونے سے بیماریوں بھی پھوٹ پڑی سانس گلے اور چسٹ انفیکشن نزلہ زکام سے ہر دوسرا شخص متاثر ہو گیا ہسپتالوں میں بھی مریضوں کا رش بڑھ گیا فضائی آلودگی مزید بڑھنے کا امکان لوگ اپنے ارد گرد ایریا میں آگ لگانے سے اجتناب کریں تاکہ فضائی آلودگی سے بچا جا سکے اکثر اوقات دیہی علاقہ جات میں لوگ اس موسم میں اپنے ارد گرد جھاڑیوں کو جلانے کے لیے آگ لگا دیتے ہیں جس سے فضائی آلودگی بڑھ جاتی ہے عوام احتیاط کریں اور فضائی آلودگی میں اضافے کے بجائے اس کو کم کرنے میں کردار ادا کریں اگر بروقت بارش نہ ہوئی تو آزاد کشمیر خشک سالی کے بڑھنے کے ساتھ فضائی آلودگی میں مزید اضافہ ہو گا،،


