مرتضی گیلانی کان لیگ کا ٹکٹ کنفرم، سیٹ تحفے میں دیں گے‘عبدالغفور، عباسی

مظفرآباد (محاسب فورم: خبرنگارخصوصی) مسلم لیگ ن آزادکشمیر حلقہ لچھراٹ کے صدر عبدالغفور عباسی نے کہا کہ حلقہ دولچھراٹ میں ٹکٹ ہولڈرز سید مرتضی گیلانی کی کامیابی کیلئے کارکن اپنا کردار ادا کررہے ہیں پارٹی ٹکٹ سید مرتضی علی گیلانی کا کنفرم ہے۔ جماعت کو چاہنے والے سید مرتضیٰ علی گیلانی کی قیادت میں لبیک کہتے ہوئے متحد ومنظم ہیں آمدہ انتخابات میں حلقہ دو سے پارٹی کے نامزد امیدوار سید مرتضیٰ علی گیلانی کو کامیاب کرکے سیٹ قیادت کو تحفے میں دینگے۔ سید مرتضیٰ علی گیلانی کی قیادت پر حلقہ کے عوام کو مکمل اعتماد ہے۔ مسلم لیگ ن حلقہ میں سمندر بن چکی ہے۔ آنے والے دنوں میں قیادت کو بڑا سرپرائز دینگے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے محاسب فورم میں کیا۔ عبدالٖغفور عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے صدر شاہ غلام قادر،سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں مسلم لیگ ن متحد ومنظم ہے۔ سابق وزیراعظم پاکستان وصدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف وزیراعظم آزادکشمیر کی اعلیٰ سیاسی حکمت عملی کی وجہ سے مسلم لیگ ن گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کے عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے حکومت بنائے گی۔ سید مرتضیٰ گیلانی کی قیادت لچھراٹ کے عوام کا احساس محرومی دور کرینگے۔ حلقہ سے ایم ایل اے وزیر حکومت حلقہ کی عوام کے مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہیں اس وقت بھی سید مرتضیٰ گیلانی حلقہ کے عوام کے حقوق کی جدوجہد کررہے ہیں۔



