مظفرآباد

پیپلز پارٹی کی حکومت عوامی محرومیوں کا ازالہ کرے گی‘چوہدری محمدیٰسین

اسلام آباد(بیورورپورٹ)صدرپاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر چوہدری محمدیٰسین نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت عوامی محرومیوں کا ازالہ کرے گی اور نظام پر عوام کا اعتماد بحال کرے گی اس کے لیے حکومت کو ہنگامی بنیادوں پر نہیں بلکہ انقلابی بنیادوں پر کام کرنا ہو گا تاکہ عوامی حکومت کا انداز نظر آئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سال اقتدار کی رسہ کشی میں گزر گے اور ایک بڑا وقت چند لوگوں کی خواہشات کی نظر ہو گیا سیاسی عمل کے بغیر ایک ایسا نظام جس کی کوئی سیاسی جڑیں نہیں تھیں پورے سیاسی ڈھانچے کو تباہی کے دہانے پر لے گیا تھا آزاد کشمیر ایک حساس خطہ تھا لیکن یہاں عجیب و غریب تجربات نے سیاسی خلا پیدا کر دیا تھا جسے درست سمت پر لے جانا تمام سیاسی جماعتوں کا کام ہے اس لیے سیاسی مخالفتیں ایک طرف رکھتے ہوئے سیاسی نظام کو بحال کرنے کے لیے کام کریں انہوں نے کہا کہ وقت کم اور مقابلہ سخت ہے ہماری حکومت سے عوام کو بہت سی توقعات وابستہ ہیں اور ہمیں عوامی توقعات پر پورا اترنا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری منزل پاکستان ہے اور پرامن اور ترقی یافت ریاست پاکستان کے مفاد میں ہے۔

Related Articles

Back to top button