
مظفرآباد (محاسب نیوز) آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس کے صدر وسابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے باجوڑ میں خوراج کی جانب سے حملے کی شدیدمذمت اورسکیورٹی فورسز جوانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دشمن مذموم مقاصد کے لئے بے گناہ شہریوں، سیکورٹی فورسزکے جوانوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنا رہے ہیں لیکن دشمن جان لے کہ اس کے ان ہتھکنڈوں سے پاکستانی قوم اورمسلح افواج کے حوصلے کبھی پست نہیں ہونگے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نڈر اور بہادر کمانڈر ہیں اور دشمن سے معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص برداشت نہیں ہورہا،7 طیاروں کی تباہی کے زخم چاٹتے چاٹتے پاگل پن پر اترآیا ہے دشمن جان لے پاک فوج کی پشت پر 24 کروڑ پاکستانی و آزاد کشمیر کی عوام کھڑی ہے، پاکستانی و کشمیری قوم دہشت گردی کیخلاف پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں، ہندوستان بذدل ملک ہے، چھپ کے او ردوسرے ممالک کی سر زمین کا استعمال کرکے وار کرنے والے کبھی بہادر نہیں ہو سکتے، سردار عتیق احمد خان نے کہاکہ سیکورٹی فورسز کے شہیدہونیوالے جوانوں کی شہادت کا بہت دکھ ہے اور فخر بھی ہے کہ وہ اپنی جانوں پر کھیل کر پاکستانی و کشمیری قوم کی حفاظت کررہے ہیں، دشمن کے لئے وہ وقت کتناشرمناک ہوتاہوگاکہ جب ایک شہید کے ماں باپ اور دیگر رشتے دار دیدا دلیر ی سے موقف دیتے ہیں کہ وطن کا بیٹاوطن قربان ہوگیا، دشمن سن لو کہ تمہارے ان عزائم سے کبھی شہداء کے ورثاء کے حوصلے پست نہیں ہونگے قوم کو اعتماد رکھناچاہیے کہ فیلڈ مارشل دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ کرکے دم لیں گے، معصوم بچوں اورخواتین کو بھی نشانہ بنانا کہاں کی بہادری ہے، دشمن اتنا گر چکا ہے کہ کبھی عبادت گاہوں کو نشانہ بنا رہے تو کبھی عام شہریوں پر خود کش حملے کررہا ہے موجودہ صورتحال میں پاکستانی و کشمیری قوم کوپاک فوج کے ہر فیصلے کی تائید و حمایت کرنی چاہیے ملک میں انتہاء پسندی اور دہشت گردی کا خاتمہ مستقبل میں امن قائم کرنے کے لئے ناگزیر ہو چکا ہے،باجوڑ حملہ میں جتنے بھی سیکورٹی اہلکار شہید ہوئے ان کی اللہ پاک کامل بخشش فرمائے اور جوزخمی ہوئے انکو صحت یاب کرے، سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ دشمن جان لے کہ وہ ایسے بذدلانہ اقدام اٹھا کر کبھی پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتا، پاکستانی و کشمیری قوم ایک بہادر قوم ہیں اور یہ ہر طرح کے حالات سے نمٹنا جانتے ہیں،پاکستان کے چاروں صوبوں کی حکومتوں کے ذمہ داران کو بھی مشورہ دوں گاکہ وہ پاک فوج کے ساتھ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ہرممکن تعاون کرے، ہمیں اپنے ملک میں امن وامان قائم کرکے ترقی کی راہ پر گامزن رہنا ہے اور ایک قوم بن کر ہی تمام تر چیلنجز سے نمٹاجا سکتا ہے۔دریں اثناء سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کور کمانڈر گجرانوالہ سیدامداد شاہ گردیزی کی والدہ محترمہ کی وفات پر گہرے دکھ کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک کور کمانڈر سید امداد شاہ گردیزی کی والدہ مرحومہ کے درجات بلند اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء کرئے، ہم دکھ کی اس گھڑی میں سید امداد شاہ گردیزی سے اظہار افسوس کرتے ہیں اور ان کے جملہ لواحقین کے لئے صبر و جمیل کی دعاکرتے ہیں۔




