گلگت بلتستان

چیف کورٹ نے دیوانی و فوجداری نوعیت کے 34 مقدمات نمٹا دیے

چیف جسٹس علی بیگ کی سربراہی میں جسٹس جہانزیب خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے 18 مقدمات پر سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلے سنا دیے

گلگت (پ،ر)گلگت بلتستان چیف کورٹ نے گلگت، سکردو اور دیامر میں سنگل اور ڈویژن بنچوں کے روبرو زیرِ التواء 34 دیوانی و فوجداری مقدمات پر فیصلے سنا کر نمٹا دیا۔عدالتی ترجمان کے مطابق چیف کورٹ انصاف کی بروقت فراہمی کے عدالتی فریم ورک کے مطابق مقدمات کے جلد از جلد فیصلہ سازی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس گلگت بلتستان چیف کورٹ، جسٹس علی بیگ کی سربراہی میں جسٹس جہانزیب خان پر مشتمل دو رکنی ڈویژن بنچ نے 18 مقدمات پر سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلے سنا دیے، جبکہ 3 مقدمات پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔اسی سلسلے میں جسٹس ملک عنایت الرحمٰن نے گلگت میں سنگل بینچ کے طور پر دیوانی و فوجداری نوعیت کے 8 مقدمات پر فیصلے صادر کیے۔مزید برآں جسٹس جوہر علی خان نے سکردو میں سنگل بینچ کے طور پر 7 مقدمات نمٹائے، جبکہ دیامر میں جسٹس مشتاق محمد نے سنگل بینچ کے روبرو زیرِ سماعت 1 مقدمے کا فیصلہ سنا کر کارروائی مکمل کی۔تفصیلات کے مطابق چیف کورٹ کی معزز عدالتیں عوام کو ان کی دہلیز پر سستا، شفاف اور فوری انصاف کی فراہمی کے لئے پرعزم ہیں، اور مقدمات کے بروقت فیصلوں کے لیے عدالتی اصلاحات اور بہتر نظم و ضبط کے ساتھ اپنی آئینی و قانونی ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں۔

Related Articles

Back to top button