پی پی کے بانی نظریاتی جیالے نبی شاہ انقلابی انتقال کرگئے،سپردخاک

مظفرآباد (جہانگیر حسین اعوان سے) پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے بانی نظریاتی خودار مخلص کمٹیڈجیالے اور اخلاق بخاری کے چچا محترم نبی شاہ انقلابی طویل علالت کے بعد دنیا فانی سے کوچ کرگئے۔ ساری زندگی پاکستان پیپلز پارٹی کے پرچم سربلند کرتے رہے۔ جس کا انحراف پیپلز پارٹی کی قیادت عہدیداران نے ان کے تعزیتی ریفرنس کے موقع پر کیا۔ مرحوم نبی شاہ انقلابی کی نماز جنازہ کے ایچ خورشید فٹبال سٹیڈیم اپراڈہ میں ادا کی گئی۔ اس موقع پر تعزیتی ریفرنس منعقدکیا گیا جس سے قائمقام صدر چوہدری لطیف اکبر میئر میونسپل کارپوریشن سید سکندر گیلانی، امیدوار اسمبلی سردار مبارک حیدر امیدوار اسمبلی شوکت جاوید میر، امیدوار اسمبلی مختار خان سید مجاز شاہ، شیخ اظہر، شوکت راٹھور خاکسار، ریاض زرگر، خورشید حسین کیانی، خورشید شاہ، سید جنید شاہ،ندیم زرگر، غلام حسن میر، خورشید اعوان، نصیر حیدری، سید جنید شاہ،ندیم زرگر، غلام حسین، خورشید اعوان، نزاکت عباسی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نبی شاہ انقلابی پیپلز پارٹی کا سرمایہ تھے جن کی وفات کے بعد ایک خلاء پیدا ہوا ہے نبی شاہ اپنی ذات میں انجمن تھے انہوں نے ساری زندگی جوانی میں پیپلز پارٹی کا پرچم اُٹھا کر رکھا مشکل حالات میں جب پیپلز پارٹی کا نام لینا مشکل تھا اس وقت میں مضبوط ارادرے کے ساتھ پیپلز پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے خدارا انہیں کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے۔




