مظفرآباد

پٹہکہ،مکار شخص کی جعلسازی‘ وراثتی رقبہ نام کروالیا، مظلوم انصاف کیلئے دربدر

پٹہکہ(تحصیل رپورٹر)محمد قاسم ولد محمد یاسین ساکنہ مچھیارہ نے کہا کہ یوسف اور اس کی بہن مجھ سے زبردستی زمین ہتھیانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے لگے زمین میرے نام پر ہے مجھے بار بار ہراساں کیا جا رہا ہے میں والد کا اکلوتا بیٹا ہوں نہ کوئی بھائی بہن ہے مجھے گھر سے نکالنے کے لیے ہر پرچہ استعمال کر رہے ہیں زبردستی میری زمین پر قبضہ جمانے کی کوشش کر رہے ہیں پٹہکہ میں اپنی داستان سناتے ہوئے محمد قاسم ساکنہ مچھیارہ نے کہا کہ رفیق نامی شخص نے جعلی طریقے سے میری والدہ کی زمین کو اپنے نام کروایا موقع پر یوسف ولی اور رفیق قابض ہیں میرے وراثت کو ہتھیانے کے لیے مختلف حربے استعمال کر رہے ہیں میں غریب اور بے سہارا شخص ہوں اکیلا اپنے مکان میں رہتا ہوں کھیتی باری کرکے اپنا پیٹ پال رہا ہوں لیکن یہ لوگ مجھے تنگ کر رہے ہیں خدارہ ان کے خلاف کاروائی کی جائے رفیق،یوسف اور سکینہ بی بی نے گیارہ سال تک جھوٹے کیسوں میں پھنسایا رہا اور اب زمین ہتھیانے کے لیے مجھے مارنے کی کوشش کر رہے ہیں اور زبردستی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اعلی حکام نوٹس لیکر مجھے میری زمین ان کے قبضہ سے واگزار کروائیں اور مجھے تحفظ فراہم کریں اگر مجھے کچھ ہو گیا تو یہ لوگ زمہ دار ہوں گے جو زمین ہتھیانے کے لیے میرے دشمن بن چکے ہیں،،

Related Articles

Back to top button