پٹہکہ‘ ڈی ایس پی اشتیاق گیلانی کی پنجگراں میں کھلی کچہری

مظفرآباد (محاسب نیوز)حسب ہدایت حکام بالا ڈی ایس پی پٹہکہ نصیرآباد سید اشتیاق گیلانی کی جامع مسجد پنجگراں میں کھلی کچہری عوام علاقہ کے مسائل سنے اور موقع پراحکامات جاری کئے۔اس موقع پرعوام علاقہ یونین کونسل پنجگراں کے مسائل سننے کی غرض سے اشتیاق گیلانی DSP/ccSDPO پٹہکہ نصیرآباد اور ایس ایچ او محمد یونس بٹ کھلی کچہری میں موجود تھے۔لوگوں کے مسائل سنے۔موقع پر حل ہونے والے مسائل کو حل کیاگیا۔جو مسائل لوگوں کے دیگر محکمہ جات کے متعلقہ بتائے بذریعہ سربراہان محکمہ جات مسائل کے حل کے لئے مکتوب تحریر کئے جائیں گے معززین علاقہ یونین کونسل پنجگراں نے بھی اس کھلی کچہری میں شرکت کی۔معززین علاقہ /شرکاء کھلی کچہری نے محکمہ پولیس کے اس اقدام کو انتہائی احسن اقدام قرار دیا معززین علاقہ اور شرکاء کھلی کچہری نے اظہار کیا کہ پولیس عوام کی جان مال کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہے پنجگراں کی سول سوسائٹی کے زمہ داران نے کہا کہ یونس بٹ کے ایس ایچ او تعیناتی کے بعد تھانہ پولیس کی حدود میں جرائم کی کمی اور منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب حکمت عملی سے کارروائیوں کا نتیجہ ہے کئی منشیات فروش علاقہ چھوڑنے پہ مجبور ہوئے اس لعنت کے خلاف پولیس کی مہم قابل ستائش ہے معززین نے کہا کہ پولیس اپنے فرائض منصبی کو بطریق احسن نبھا رہی ہے۔کھلی کہچری کے انعقاد سے عوام کے مسائل حل ہونے میں مدد ملی۔




