آزادکشمیر میں بلدیاتی نظام بحالی کے بعد تعمیروترقی کا عمل ٹھپ ہو گیا

مظفرآباد(رپورٹ: جہانگیر حسین اعوان سے) آزادکشمیر میں بلدیاتی نظام کے بعد تعمیر و ترقی کا عمل ٹھپ سلگتے مسائل ختم کرنے کے بجائے بڑھانے پر زور دارالحکومت مظفرآبادمیں سڑکوں کی کشادگی ان کی مرمت، صفائی کا مکمل مناسب نظام نالوں کی صفائی تجاوزات کا مکمل خاتمہ، پارکنگ و ٹریفک کے لیے جامع پلان، سٹریٹ لائٹس کی مکمل بحالی واپ گریڈیشن الیکٹرک سسٹم، بجلی تاروں کی اپ گریڈیشن، سائن بورڈز کا خاتمہ، فٹ پاتھوں کی تعمیر و تجاوزات سے مکمل صاف کرنا، اندرون شہر تمام اڈوں کا خاتمہ ان کی لاری اڈوں میں منتقلی، سیوریج اور پانی کے نظام کی درستگی، واک وے، بارہ دری، لال قلعہ پارکس کی بحالی تزئین و آرائش، ٹرانسپورٹ، دوکانات کی فیسوں اور کرایوں کا تعین کلو میٹر یا فٹ کے تناسب سے سبزی فروٹ مرغ گوشت کی دکانوں کو قانون کے مطابق پابند بنائے میونسپل کارپوریشن ترقیاتی ادارہ مظفرآباد کو مکمل فعال بنانے کیلئے فنڈز اور سٹاف کی فراہمی کیلئے خصوصی اقدامات کی ضرورت ہے ان اقدامات سے دارالحکومت مظفرآباد عملاََ دارالحکومت بن سکے گا اور حکومت کی نیک نامی ہو گی بالخصوص وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور جو سابق وزیراعظم راجہ ممتاز راٹھور کے فرزند ہیں اور راجہ ممتاز راٹھور حلقہ تین مظفرآباد دارالحکومت سے انتخابات میں کامیاب ہو کر وزیراعظم آزادکشمیر کے منصب پر فائز ہوئے تھے ان کے کاندھوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہو گی اور لوگوں کی ان سے بڑی توقعات وابستہ ہو ں گے دارالحکومت ان کی خصوصی توجہ کا منتظر ہے اور میونسپل کارپوریشن، ایم ڈی اے سمیت جملہ اداروں کا فعال بناکر ان مسائل کا حل کیا جائے جس کیلئے جامعہ منصوبہ بندی بنانے کی ضرورت ہے ان اداروں کو جامع پالیسی بنانے پکا پابند بنایا جائے۔




