سابق وزیراعظم بینظیربھٹو کی برسی، ہٹیاں بالا میں عقیدت و احترام سے منائی گئی
ہٹیاں بالا (اسلم مرزا سے)سابق وزیر اعظم پاکستان، دختر مشرق محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی برسی ضلعی ہیڈکوارٹر ہٹیاں بالا میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی دعائیہ تقریب میں محترمہ کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کی گئی۔ تقریب کی صدارت ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی راجہ پرویز اقبال ایڈووکیٹ نے کی، سینئر نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر ایڈووکیٹ، ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل طیب منظور کیانی، سابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن خواجہ ناصرالدین چک، سابق صدر بار ایسوسی ایشن خورشید اعوان ایڈووکیٹ،ممبر ضلع کونسل سید ساجد ہمدانی، چوہدری منظور مقدم، چوہدری عبدالحمید،راجہ سفیر خان چوہدری منظور حسین، مقدم سید اکرم ہمدانی راشد مغل راجہ اورنگزیب صاحبزادہ تنویر سید محسن ہمدانی سید رؤف ہمدانی سید ظاہر ہمدانی راجہ طاہر خان ادریس مغل قاضی اظہار اویس خان راجہ عامر زمان چوہدری جہانگیر شیخ خطیب حسنین راجپوت اظہر کیانی سلیم قریشی راجہ سفیر خان سمیت پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کو عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم بننے کا اعزاز حاصل ہے انہوں نے عوام کے حقوق کی جدوجہد کی اور پاکستان کو میزائل ٹیکنالوجی دی انہوں نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر جلاوطنی ختم کی اور وطن واپس آ کر عوام کے لیے جان کا نذرانہ پیش کیا مقررین نے کہا کہ شہید جمہوریت کی قربانی کبھی رائیگاں نہیں جائے گی پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے نظریات افکار اور پارٹی کے پرچم کی سربلندی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی شہیدوں اور غازیوں کی جماعت ہے جس کی قیادت نے ملک و قوم کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں مقررین کا کہنا تھا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی شہادت پر پوری دنیا میں سوگ منایا گیا جبکہ آج چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پارٹی شہید بھٹو اور شہید بی بی کے مشن کی تکمیل کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہے



