مظفرآباد

جنگلات صنعتی‘زرعی‘ معاشی‘ توانائی فراہمی‘ ترقی کے ضامن ہیں‘جاوید ایوب

مظفرآباد(پ ر ) آزاد کشمیر کے وزیر جنگلات سردار جاوید ایوب خان نے کہا ہے کہ جنگلات پاکستان کی صنعتی،زرعی، معاشی اور توانائی کی مسلسل فراہمی اور پائیدار ترقی کے ضامن ہیں حکومت جنگلات کے تحفظ اور اضافے کے لئے تمام وسائل بروکارلارہی ہے پاکستان کی بقاء صرف اور صرف شجر کاری میں ہے ہم نے مل کر کلین اینڈ گرین آزادکشمیر بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے ہیں تاکہ یہ خطہ سرسبز اور خوبصورت ہو سکے شجر کاری صدقہ جاریہ ہے شجر کاری کے ساتھ ہمار ا مستقبل وابستہ ہے موجودہ حکومت آزاد کشمیر میں سیاحت کے فروغ کے لئے تمام وسائل بروکار لا رہی ہے جنگلات کی وجہ سے تمام انسانیت کی بقاء ہے،جس میں جنگلی حیات بھی شامل ہے، جنگلی حیات کی بقاء کیلئے عوام اپنا کردار اداکرے سبزدرخت کے کٹاؤکی کہیں کوئی گنجائش نہیں ہے، مکانات کی تعمیر کیلئے دیودار کے بجائے فرکا زیادہ استعمال کیاجائے اسے قیمتی درخت کو بچایاجاسکتاہے دنیا میں گلوبل وارننگ کی وجہ سے دن بدن درجہ حرارت بڑھتاجارہاہے۔ جس کے لیے شجرکاری ناگزیر ہے لہذا عوام اور محکمہ جنگلات ملکر زیادہ سے زیادہ شجرکاری کو یقینی بنائیں، شجرکاری کیساتھ ساتھ شجرپروری کے حوالے سے عوام میں شعور بیدار کرینگے اس محکمہ عوام کیساتھ ملکر ٹھوس اقدامات اٹھائے آزاد کشمیر میں زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر ہم نے آنے والی نسلوں کے لیے سرسبز و شاداب ملک بنانا سکتے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ درخت انسان کو اکسیجن فراہم کرتاہے دنیا میں کہیں بھی کوئی درخت کٹتا ہے اس کے منفی اثرات پوری دنیا کے ماحول پر پڑتے ہیں۔ اس لیے یہ آنیوالی نسلوں بقاء ہے لہٰذا عوام کو چائیے کہ وہ جنگلات کے تحفظ میں اپنا کردار اداکریں۔اس سے دنیاکے بڑھتے ہوئے درجہ حرار ت کو کنٹرول کرنے مدد ملے گی۔

Related Articles

Back to top button