مظفرآباد

آمدہ اسمبلی اجلاس میں حلقہ 3کیساتھ ناانصافی کو بے نقاب کرینگے۔خواجہ فاروق

مظفرآباد (محاسب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما پارلیمانی لیڈر آزاد جموں و کشمیر حلقہ 3 سٹی مظفرآباد میں NTS کے تحت کامیاب ہونے والے امیدواروں کی خالی آسامیوں پر تعینات کرنے کے حوالے سے حلقہ 3 کے ساتھ گذشتہ دو سالوں میں کی جانے والی شدید ناانصافی تھی،حلقہ تین کے پڑھے لکھے این ٹی ایس میں کامیاب امیدواروں کی تعیناتی نہ ہو سکی۔ ذمہ داران کے خلاف اسمبلی کے آئندہ چند دنوں میں ہونے والے اجلاس میں شدید احتجاج کیا جائے گا اور ان سب ذمہ داران آفیسران / اہلکاران جن میں جلال نامی ایک اہلکار،ساجد خلیل DEO زنانہ مظفرآباد اور چند دیگر ماتحت اہلکار شامل ہیں کو بے نقاب کیا جائے گا۔خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ بدوں اختیار?حلقہ 3 کی خالی ہونے والی اسامیوں پر بیرون از حلقہ پہلے سے تعینات ملازمین کا تبادلہ کردیا جاتا ہے اس طرح اپنے اپنے حلقہ جات میں تعیناتیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔

Related Articles

Back to top button