Uncategorized
آزادکشمیر میں ہیلتھ کارڈ کا اجراء رواں ماہ کیا جارہاہے، جاوید ایوب
مظفرآباد (محاسب نیوز)وزیر جنگلات، وائلڈ لائف و فشریز و ڈویلپمنٹ اتھارٹی سردارجاوید ایوب نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کو ابھی صرف ڈیڑھ ماہ ہی ہوا ہے، تاہم وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور اور ان کی کابینہ عوامی فلاح و بہبود کے انقلابی منصوبہ جات کی تکمیل کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسی ماہ ہیلتھ کارڈ کا باقاعدہ اجرا کیا جا رہا ہے جس سے آزاد کشمیر کے تمام عوام مستفید ہو سکیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ تعلیمی پیکیج پر عملی کام جاری ہے تاکہ نوجوان نسل کو بہتر تعلیمی سہولیات میسر آ سکیں۔ان خیالات کا اظہار وزیر حکومت سردار جاوید ایوب خان نے یونین کونسل شہید گلی وارڈ شیروان سے ممبر لوکل کونسلر سمیت متعدد شخصیات نے پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر بھر میں تحصیل و ضلع کی سطح پر مواصلات کے نظام کو موثر بناتے ہوئے تمام حلقہ جات میں بلاتحصیص ترقیاتی منصوبہ جات دیے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو معیاری سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں اور دور دراز علاقوں کو مرکزی شاہراہوں سے منسلک کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ حکومت آئندہ چھ ماہ دن رات کام کر کے عوام کو ریلیف فراہم کرے گی اور پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت میں ترقیاتی منصوبے زمین پر واضح نظر آئیں گے۔قبل ازیں وزیر حکومت نے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ عوام کاجوق در جوق پیپلزپارٹی مین شامل ہونا پارٹی کی قیادت پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا ثبوت ہیں۔شمولیتی تقریب سے رہنما پاکستان پیپلزپارٹی ناصر مسعود مغل، محمود اعوان، کونسلر منصور اعوان، ماجد اعوان، و دیگر نے بھی خطاب کیا۔یونین کونسل شہید گلی وارڈ شیروان سے ممبر لوکل کونسلر سمیت متعدد شخصیات محمد اسماعیل اعوان،ممبر لوکل کونسلر پی ٹی آئی سمیت منصور اعوان، شہزاد مظفر اعوان، ثنان اعوان، منیر اعوان، بشیر اعوان، رفیق اعوان، شہباز اعوان، نذیر اعوان، علی حسن اعوان، جبران اعوان، شاہد اعوان، سدھیر اعوان، عبداللہ اعوان، فہد اعوان، چوہدری فرہان، چوہدری وصی، خالد اعوان، غلام حسین اعوان، منیر اعوان، شبیر اعوان نے وزیر جنگلات، وائلڈ لائف و فشریز و ڈویلپمنٹ اتھارٹی سردار محمد جاوید ایوب کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے باضابطہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ اس موقع پر وائس چیئرمین شفقت حسین نقوی، سینئرز رہنما سید امجد شاہ، ناصر مسعود ایڈووکیٹ، سید صدیق حسین شاہ، منیر کھوکھر، عمر خان مغل، اسماعیل اعوان، سابق چیرمین پی وائی او انیس شاکر اعوان،محمود اعوان، کونسلرز عبدالروف بخاری، قاضی خورشید، خاور قریشی۔ سابق امیدوار لوکل کونسلرز طارق مغل، کونسلر منصور عوان،اسلم ملک،ندیم شیخ، کاشف اعوان، نثار اعوان، خالد اعوان، ماجد اعوان، جنید اسلم چغتائی، بنارس اعوان، فوکل پرسن ہمراہ وزیر جنگلات جواد عبدالوحید، غلام نبی شیخ، راجہ نسیم اختر، ساجد شیخ و دیگر بھی موجود ہیں۔




