مظفرآباد

ڈی سی جہلم ویلی بینش جرال کی BISPڈائریکٹر عبدالعزیز کے ساتھ اہم میٹنگ

ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی محترمہ بینش جرال کی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عبدالعزیز کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کا انعقاد ہوا،اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر BISP جہلم ویلی صاحبزادہ فیصل عارف بھی ہمراہ تھے میٹنگ میں مستحقین میں رقوم کی ادائیگی کے نظام کو مؤثر، شفاف اور بروقت بنانے کے لیے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مالی امداد کی تقسیم میں درپیش مسائل، عوامی سہولت، شفافیت اور شکایات کے ازالے کے نظام پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر مستحق خاندانوں تک رقوم کی بروقت رسائی کو یقینی بنانے اور غیر ضروری رکاوٹوں کے خاتمے پر زور دیا گیا۔اجلاس میں مستحقین کے لیے رقوم کی منتقلی کے نئے طریقہ کار پر بھی تفصیلی غور کیا گیا، جس کے تحت امدادی رقوم براہِ راست مستحقین کے ذاتی بینک اکاؤنٹس میں منتقل کرنے کی تجویز زیرِ بحث آئی۔ اس نئے نظام کا مقصد ادائیگی کے عمل کو مزید محفوظ، تیز اور شفاف بنانا ہے تاکہ مستحقین کو طویل قطاروں، کٹوتیوں اور دیگر مشکلات سے بچایا جا سکے۔محترمہ بینش جرال نے اس موقع پر کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں مکمل تعاون فراہم کرے گی اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ حکومت کی جانب سے دی جانے والی امداد حقیقی مستحقین تک باعزت اور شفاف طریقے سے پہنچے۔ڈائریکٹر جنرل بی آئی ایس پی ڈاکٹر عبدالعزیز نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ مستحقین کی سہولت کے لیے جدید اور قابلِ اعتماد نظام متعارف کرانا بی آئی ایس پی کی اولین ترجیح ہے۔ملاقات کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ باہمی رابطے اور تعاون سے مستحقین کے مسائل حل کیے جائیں گے اور مالی امداد کی تقسیم کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button