مظفرآباد
میرپور‘نائب تحصیلدار چوہدری الطاف حسین کا اسلام گڑھ بازارکادورہ‘اشیاء کامعائینہ

میرپور (پی آئی ڈی) ڈپٹی کمشنر میرپور اور اسسٹنٹ کمشنر اسلام گڑھ کی ہدایت پر نائب تحصیلدار چوہدری الطاف حسین نے اسلام گڑھ بازار میں اشیائے خوردونوش کی چیکنگ و پڑتال کی دوران پڑتال ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے والوں، مقرر کردہ نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنے، صحت و صفائی، حفظان صحت کے اصولوں پر عملدرآمد نہ کرنے اور خلاف ورزی کے مرتکب دوکانداروں کو جرمانہ اور متعدد کو وارننگ دی گئی۔انہوں نے سبزی فروٹ، گروسری، ہوٹلز، سموسے پکوڑے اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء تیار کرنے والوں کو ہدایات دیں کہ وہ انتظامیہ کی طرف سے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق اشیاء فروخت کریں حفظان صحت اور صفائی و ستھرائی کا خیال رکھیں،


