مظفرآباد

مسجد المدینہ طارق آباد میں شب بیداری،نوافل اور محفل حمد و نعت کا انعقاد

مظفرآباد(محاسب نیوز) مرکزی جامع مسجد المدینہ لوئر طارق آباد میں شب برات کے موقع پر شب بیداری،نوافل اور محفل حمد و نعت کا انعقاد کیاگیا جبکہ علامہ ارشد صدیقی نے شب برات کے فضائل پر خصوصی خطاب کیا۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح مظفرآباد شہرمیں جامع مسجد المدینہ لوئر طارق آباد میں بھی شب برات مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی گئی، مسجد کمیٹی کے زیر اہتمام شب بیداری،نو افل،محا فل ذکر و نعت، خصوصی دعاؤں کا انعقاد ہوکیا گیا۔محفل شب برات میں تلاوت کلام پاک قاری شجاع الرحمن،جبکہ سلام اور ذکر کی سعادت چوہدری حاکم دین،ختم شریف حافظ سید ذین الحسن کاظمی اور اجتماعی دعا مفتی عمر ریاض خطیب مسجد ہذا جبکہ محفل شب برات میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض مسجد کمیٹی کے صدر پروفیسر فاروق اعوان نے انجام دیے۔اس موقع پر علامہ ارشد صدیقی نے اپنے خطاب میں شب برات کے فضال بیان کئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ رات بہت زیادہ رحمتوں اور برکتوں والی ہے۔ربِ کریم غفورالرحیم کی رحمت تو ہروقت اپنے بندوں پر برس رہی ہوتی ہے، مگر کچھ لمحات کو خصوصی فضیلت حاصل ہے، انہی میں سے ایک ہے شب برات،اس رات گناہگار بندوں کیلئے اللہ پاک اپنی رحمت اور توبہ کے دروازے کھول دیتے ہیں۔حدیث مبارکہ میں آتا ہے کہ اس رات میں قیام کیا جائے اور دن کو روزہ رکھا جائے یعنی 15 ویں شب قیام کیا جائے، عبادت کی جائے، نماز پڑھی جائے، یہ انتہائی اہم رات ہے اوراس رات میں اعمال اللہ کی بارگاہ میں پیش کیے جاتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button