بوائز مڈل سکول میرا کلسی زلزلہ کے 20سال بعدبھی تعمیر نہ ہو سکا‘طلباء کو مشکلات

مظفرآباد(خبرنگارخصوصی)حلقہ نمبر 02لچھراٹ کا بوائز مڈل سکول میرا کلسی زلزلہ کو 20سال گزرنے کے باوجود تعمیر نہ ہو سکا جبکہ گرلز پرائمری سکول میرا کلسی کی عمارت تعمیر لیکن ایک چپراسی کی بھرتی نہ ہونے کی وجہ سے بچیاں سکول کی عمارت میں تعلیم حاصل نہیں کر سکتیں اس پرائمری سکول کی عمارت کی تعمیر کیلئے مفت رقبہ فراہم کرنے والے مالک کے ساتھ حکومت نے معاہد کیا تھا کہ ایک آسای چپراسی پر آپ کے فرد کو بھرتی کیا جائے گا لیکن تاحال اس معاہدے پر عملدرآمد نہ ہوسکا اور سکول کی عمارت تعمیر نہ ہونے کے باوجو د اس کو کھولنے نہیں دیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے بچیاں تعلیم کو زیور سے آراستہ ہونے میں مشکلات کا سامنا ہے دوسری جانب بوائز مڈل سکول کی عمارت تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے بچے کھلے آسمان تلے شدید موسم میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں 20سالوں میں کسی بھی حکومت یا حلقہ کے ایم ایل اے نے اس سکول کی عمارت کی تعمیر کی طرف توجہ نہیں دی ہے حلقہ نمبر 02سے وزیر حکومت سید بازل علی نقوی، سابق وزیر سید مرتضی گیلانی، سابق وزیر چوہدری شہزاد سمیت تمام سیاسی کھڑ پینچوں کیلئے لمحہ فکریا ہے کہ بوائز مڈل سکول میرا کلسی کو مڈل کا درجہ دے کر زمین کے مالک کے ایک فرد کو چپراسی کی بھرتی کر کے عمارت کو بچیوں کیلئے کھلوا یا جائے جو اس میں تعلیم حاصل کریں۔ وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کے دورہ پنجکوٹ پر بچوں بچیوں کے والدین عوام علاقہ نے ان کی توجہ اس جانب مبذول کرائی تھی وزیراعظم ان دونوں تعلیمی اداروں کے حوالے سے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کریں۔



