فیصل راٹھور کی کارکردگی میں حکومت کی 90ایام کی شاندار کارکردگی ‘الزامات مسترد

مظفرآباد(محاسب نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر نے وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی قیاد ت میں قاءم حکومت کے پہلے 90 ایام کی کارکردگی نظریہ استحکام پاکستان کو تقویت پہنچانے ، تحریک آزادی کشمیر کو حریت کانفرنس کی مشاورت سے موثر اندازمیں اجاگر کرنے ،گڈ گورننس ، میرٹ کی بحالی ، آءین و قانون کی بالادستی ، نوجوانوںکو بلاسودقرضوں کی فراہمی ، مہاجرین کے گزارہ الاءونس میں اضافہ ، تعمیر و ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنے سمیت آزاد خطہ کو ایجوکیشنل سٹیٹ بنانے کیلءے شاندار قرار دیتے ہوءے سیاسی مخالفین کے الزامات کو مسترد کردیا ، دارالحکومت مظفرآباد میںپہلا تاریخ ساز کامیاب ترین اوورسیز کشمیریز کنونشن کے انعقاد سے عالمی بریک تھرو ہواہے ، 3 دانش سکولزاور یونیورسٹی کیمپس کا قیام ، نامکمل تعلیمی اداروں کی تکمیل کےلءے 1 ارب کی خطیر رقم سمیت آزاد کشمیر کی تعمیر وترقی میں فراخدلانہ فنڈز کی فراہمی پر کشمیری عوام صدر پاکستان آصف علی زرداری ، وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف ، چیف آف ڈیفنس فورسز حافظ سید عاصم منیر اور قومی سلامتی کے اداروں ، وفاقی حکومت کے شکر گزار ہیں ، ان خیالات کااظہار پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات و امیدوار اسمبلی حلقہ 7 لیپا ویلی شوکت جاوید میرنے جواں سال وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی قیادت میں قاءم پیپلزپارٹی کی حکومت کے 3 ماہ مکمل ہونے پراس کی مثالی کارکردگی پر حقاءق نامہ جاری کرنے کے بعد میڈیا نماءندگا ن کو تفصیلات بتاتے ہوءے کیا ، انھوںنے کہا کہ سیاسی مخالفین تنقید براءے تنقید اور بے سرو پا الزامات کی بوچھاڑ جاری رکھیں ، حکومت خرابیوں کی اصلاح خندہ پیشانی سے کرنے کا عزم رکھتی ہے لیکن کسی سے مرعوب نہیں ہوسکتی نہ ہماری ڈرنے ،جھکنے اور مصلحت پسندی جیسی تربیت ہے ، حقیقت کو تسلیم کرتے ہیں ، مفروضوں پر یقین نہیں رکھتے ، پیپلزپارٹی کی حکومت نے تین ماہ کے مختصر عرصہ میں عصر حاضر کی جدید سہولیات کی فراہمی کے لءے آپیٹکل فاءبر ، اوٹ آف سکول چلڈرن کے لءے 10 ارب روپے لانے کامعاہدہ کرنے کے ساتھ ساتھ کشمیر بنک کو شیڈول بنانے اور اعلی عدالتوں کے فیصلوںکے مطابق تھرڈ پارٹی ایکٹ پرعملدرآمد کرکے شفاف طریقہ کار اختیار کرنا موجودہ حکومت کا کارنامہ ہے۔


