آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں صدقہ فطر کا نصاب مقرر کر دیا گیا

مظفرآباد(خبر نگار خصوصی) 1447 ہجری ß 2026ء کے لیے صدقہ فطر کا نصاب مقررمظفرآباد میں سال 1447 ہجری بمطابق 2026ء کے لیے صدقہ فطر کا نصاب مقرر کر دیا گیا ہے۔ مقررہ نصاب کے مطابق مختلف اجناس کی موجودہ مارکیٹ قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوءے صدقہ فطر کی رقوم کا تعین کیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق کشمش (ساڑھے تین کلو) کی مالیت 4200 روپے مقرر کی گءی ہے۔کھجور (ساڑھے تین کلو) کی قیمت 1870 روپے مقرر کی گءی ہے۔جَو (ساڑھے تین کلو) کی قیمت 1020 روپے مقرر کی گءی ہے۔گندم (پونے دو کلو، احتیاطاً دو کلو) کی مالیت 280 روپے مقرر کی گءی ہے۔اس طرح عام صدقہ فطر کم از کم 280 روپے فی کس مقرر کیا گیا ہے، جبکہ صاحبِ حیثیت افراد کو اپنی استطاعت کے مطابق کشمش، کھجور یا جَو کے حساب سے صدقہ فطر ادا کرنے کی ترغیب دی گءی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحقین کو فاءدہ پہنچ سکے۔فقہی حوالے سے کشمش کی مذکورہ مقدار صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کی روایت سے منقول ہے، جبکہ کھجور، جَو اور گندم کی مقدار سنن ابی داود اور سنن نساءی میں حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کی روایت سے ثابت ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ بالا اشیاء کی قیمتوں کا تعین 25 شعبان 1447 ہجری بمطابق 14 فروری 2026ء کے مقامی مارکیٹ نرخوں کو مدنظر رکھتے ہوءے کیا گیا ہے۔علماءے کرام نے عوام الناس پر زور دیا ہے کہ وہ عیدالفطر سے قبل صدقہ? فطر کی اداءیگی یقینی بناءیں تاکہ مستحق اور نادار افراد بھی عید کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہو سکیں۔ مزید برآں والدین اپنے زیر کفالت افراد کی جانب سے بھی صدقہ? فطر ادا کریں، کیونکہ یہ ہر صاحبِ نصاب مسلمان پر واجب قرار دیا گیا ہے۔شہری و سماجی حلقوں نے اس فیصلے کو خوش آءند قرار دیتے ہوءے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ کم از کم رقم سے بڑھ کر صدقہ? فطر ادا کریں تاکہ مہنگاءی کے موجودہ دور میں ضرورت مند خاندانوں کی م¶ثر معاونت ممکن ہو سکے۔



