مظفرآباد

تحریک آزادی ‘صحافیوں کے حقوق کیلئے مرکزی ایوان صحافت کا کلیدی کردار ہے ‘زائد تبسم

مظفرآباد ( سنٹرل پریس کلب )اے کے این ایس کے صدر سینئر صحافی زاہد تبسم نے کہا ہے کہ تحریک آزاد ی کشمیر اور صحافیوں کے حقوق کے لیے سینٹرل پریس کلب مظفرآباد کا مثبت کردار ہے جسے فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔میڈیا کی آزادی ،صحافی برادری کے حقوق اور درپیش مسائل کے حل کے لیے مل کر کوششیں کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پریس کلب مظفرآباد کے نو منتخب صدر سہیل مغل ،سیکرٹری جنرل شہزاد لولابی ،نائب صدر شاہ ذیب افضل ،ایڈیشنل سیکرٹری خورشید چوہدری ،جوائنٹ سیکرٹری اکمل جاوید ،سیکرٹری اطلاعات تصدق شاہ اور اراکین مجلس عاملہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کیا ۔سی پی سی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ۔ریاستی وقومی حوالے سے پرنٹ میڈیا کا موثر کردار ہے ۔اخباری صنعت کو مضبوط بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے ۔اس سلسلہ میں اپنی تجاویز سے حکومت آزاد کشمیر کو آگاہ کر چکے ہیں ،جلد مسائل کے حل میں مثبت پیش رفت سامنے آئے گی ۔انہوں نے کہا کہ صحافتی برداری کے مسائل مشترکہ ہیں جنہیں ہم نے مل کر حل کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سینٹرل پریس کلب ریاست کا سب سے بڑا صحافتی ادارہ ہے جس نے کشمیر ایشوئ،صحافتی برداری کے مسائل اور انسانی حقوق کے حوالے سے ہمیشہ آواز بلند کی ۔آزر عسکری ،عبدالحفیظ سالب،خواجہ عبدالرشید ،سید شبیر شاہ ،اے آر ذار بٹ ،جی ایم مفتی ،عبدالطیف مغل ،افراذصیاب ،اصغر قریشی ،دلپزیر عباسی ،عامر قریشی ،عتیق گردیزی ،نصیر اعوان ،سعید بٹ ودیگر بڑے صحافیوں کا تعلق اس ادارہ کے ساتھ رہا ۔ اس موقع پر صدر سہیل مغل نے صدر اے کے این ایس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سنٹرل پریس کلب اپنے بزرگوں کی روایات کی پاسبانی کرتے ہوئے کشمیر ایشو اور عوامی حقوق کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا ۔قلمی معاذ پر ادارہ کا ایک نمایاں کردا ر ہے اس سلسلے میں اپنی صحافتی ذمہ داریاں پورا کریں گے اور تمام دوستوں کو ساتھ لے کر چلنے کی پالیسی اپنائی جائے گی ۔اس موقع پر اے کے این ایس کے رہنما نثا رکیانی ،اعجاز خان ،سابق صدر پریس کلب سید آفاق حسین شاہ ،اے کے این ایس کے سیکرٹری جنرل ذوالفقار بٹ ،عبدالحکیم کشمیری ،سرفراز خواجہ ،عارف عرفی ،واجد خان ،بشارت مغل ،اکمل جاوید ،تصدق شاہ ،ذوالکفل سرفراز ودیگر بھی موجود تھے ۔

Related Articles

Back to top button