سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹ ۔سے حکومتی لاتعلقی کا اعلان)تعلیمی پیکج کا مستقبل غیر یقینی ہوگیا
مظفرآباد (خصوصی خبر نگار)سوشل میڈیا پر وائرل تعلیمی پیکج سے حکومتی لاتعلقی کے اعلان کے بعد مزکورہ پیکج کا مستقبل غیر یقینی ہو گیا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت کے محکمہ تعلیم سکولز و ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے نئے تعلیمی اداروں کے قیام،اپ گریڈیشن کی تجاویز اور اسامیوں کی تخلیق کے حوالے سے تعلیمی پیکج میں تجویز کردہ اداروں اور اسامیوں کا مکتوب سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا جس سیاسی حلقوں میں سخت تشویش کا اظہار کیا گیا اور تعلیمی پیکج کو سیاسی مقاصد کا حامل قرار دیتے ہوئے اس پر عملدرآمد روکنے کے مطالبات سامنے آئے۔قانون ساز اسمبلی کے گزشتہ اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے مجوزوہ تعلیمی پیکج پر اعتراضات اٹھنے کے بعد وزیر خزانہ اور وزیر ہائیر ایجوکیشن نے اسمبلی میں دو ٹوک انداز میں تعلیمی پیکج کے حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل تجاویز کو جعلی اور غلط قرار دیتے ہوئے اس سے لا تعلقی کا اعلان کیا۔ذرائع نے بتایا کہ تعلیمی پیکج کے لئے مطلوبہ فنڈز کی دستیابی نہ ہونے کے باعث پیکج جون 2026 تک زیر التوائ ہے مئی میں عام انتخابات کیلئے شیڈول جاری ہونے کے بعد تعلیمی پیکج کا اعلان بھی زیر التوائ ہو سکتا ہے۔



