مظفرآباد

سپریم کورٹ آزادکشمیر کی گولڈن جوبلی

مظفرآباد(محاسب نیوز)سپریم کورٹ آزادجموں وکشمیر کی گولڈن جوبلی کے موقع پر تین روزہ تقریبات کا آغاز کر دیا گیا۔ اس سلسلہ میں افتتاحی تقریب جمعرات کے روز سپریم کورٹ آزادجموں وکشمیر مظفرآباد میں ہوئی۔ چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان، سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس خواجہ محمد نسیم اور جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان نے وکلا کے ہمراہ کیک کاٹ کر گولڈن جوبلی تقریبات کا آغاز کیا۔ افتتاحی تقریب سے چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان اور سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس خواجہ محمد نسیم نے خطاب کیا۔ اس موقع پر آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی شعبہ قانون کے طالبعلم اور نوجوان وکلا نے مختلف آئینی اور قانونی عنوانات پر مقالہ جات پیش کیے جبکہ سینئر وکلا کی بڑی تعداد نے خطاب کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرنے والوں میں سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس خواجہ محمد نسیم، کسٹوڈین متروکہ املاک خالد یوسف چوہدری، ایڈووکیٹ جنرل شیخ مسعود اقبال، صدر سپریم کورٹ بار جاوید نجم الثاقب ایڈووکیٹ، صدر ہائی کورٹ بار راجہ وسیم یونس ایڈووکیٹ، صدر سنٹرل بار سید انیس الحسن گیلانی ایڈووکیٹ، صدر میرپور بار ایسوسی ایشن چوہدری محمود حسین ایڈووکیٹ، سپریم کورٹ کے سینئر وکیل راجہ محمد حنیف ایڈووکیٹ، بیرسٹر ہمایوں نواز، چوہدری امجد علی ایڈووکیٹ، ساجد حسین عباسی ایڈووکیٹ، جاوید اقبال ستی ایڈووکیٹ، امتیاز حسین راجہ ایڈووکیٹ، سید ذوالقرنین رضا نقوی ایڈووکیٹ شامل تھے۔ جبکہ مقالہ جات پیش کرنے والوں میں عبدالصمد ایڈووکیٹ، سید محمد علی شاہد ایڈووکیٹ، نجم الحسن آفتاب علوی ایڈووکیٹ، میر غضنفر گل ایڈووکیٹ، غلام قادر جیلانی چوہدری ایڈووکیٹ، سید عنایت حسین بخاری ایڈووکیٹ جبکہ عثمان جہانگیر مغل طالبعلم شعبہ قانون جامعہ کشمیر شامل تھے۔ تقریب کے اختتام پر مقررین کو چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان، سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس خواجہ محمد نسیم، جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان نے شیلڈز دیں۔ جبکہ کسٹوڈین وجائیداد متروکہ خالد رشید چوہدری نے چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر، سینئر جج سپریم کورٹ خواجہ محمد نسیم اور جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان کو شیلڈز پیش کیں۔

Related Articles

Back to top button