مظفرآباد

وقار منیر نے برطانیہ یونیورسٹی آف ہرٹفورڈشائر سے انٹرنیشنل بزنس میں ماسٹر ڈگری حاصل کرلی

میرپور (بیورو رپورٹ)محمد وقار منیر نے برطانیہ یونیورسٹی آف ہرٹفورڈشائر سے انٹرنیشنل بزنس میں ماسٹر ڈگری حاصل کر کے اپنے علاقے تحصیل فتح پور تھکیالہ / نکیال کا نام روشن کر دیا۔محمد وقار منیرمغل جو نکیال کے گاؤں کھنڈہارکے رہاشی ہیں،جنہوں نے یونیورسٹی آف ہرٹفورڈشائر کے سالانہ کنووکیشن کے موقع پریونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اینتھونی ووڈمین Professor Anthony Woodman کے ہاتھوں ڈگری وصول کی اور خاندان کا نام فخر سے بلند کردیا اور اپنی اس کامیابی کو اساتذہ کی محنت،والدین کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے محمد وقار منیر نے کہا کہ ان کی دلی خواہش تھی کہ وہ برطانیہ سے اپنی ماسٹر ڈگری مکمل کریں۔برطانیہ کا تعلیمی نظام نہایت ہی آسان اور سود مند ہے جس کے باعث ڈگری کے ساتھ ساتھ عملی تربیت ہوتی ہے اور آج الحمداللہ برطانیہ سے اپنے خوابوں کی تکمیل مکمل کر لی ہے جس میں برطانوی حکومت،برطانوی ائمبیسی اور برطانیہ کے نظام تعلیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور ان لوگوں،دوستوں،قریبی روفقاء،رشتہ داروں اوربزرگوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرے اس سفر کوآسان اور ممکن بنایا۔

Related Articles

Back to top button