گلگت بلتستانمظفرآبادمیرپور

حکومت نے بالمقطع ملازمین کی ماہانہ تنخواہ 37000روپے کر دی

مظفرآباد (خبر نگار خصوصی)حکومتِ آزاد جموں و کشمیر نے کنٹیجنٹ ملازمین کے لیے ایک تاریخی اور دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے پانچ جون 2025 کو مقرر کردہ 25,000 روپے ماہانہ تنخواہ میں اضافہ کر دیا۔ اس سلسلے میں حکومت نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یکم نومبر 2025 سے کنٹیجنٹ ملازمین کی تنخواہ بڑھا کر 37,000 روپے ماہانہ کر دی گئی ہے۔تنخواہوں میں اس نمایاں اضافے کی خبر نے ریاست بھر میں خدمات انجام دینے والے کنٹیجنٹ ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑا دی۔ ملازمین نے اس فیصلے کو موجودہ حکومت کی مزدور دوست پالیسیوں اور معاشی دباؤ کو کم کرنے کی عملی کوشش قرار دیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق، تنخواہوں میں اضافے کے بعد اب اگلا مرحلہ کنٹیجنٹ اسٹاف کی مستقلی سے متعلق قانون سازی ہے۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ مستقل ہونے کا عمل جلد شروع کیا جائے گا اور اس سلسلے میں تمام قانونی تقاضے تیزی سے مکمل کیے جائیں گے تاکہ حق داروں کو ان کا حق مل سکے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کا یہ فیصلہ نہ صرف ملازمین کی معاشی بہتری میں اہم کردار ادا کرے گا بلکہ سرکاری محکموں میں سروس ڈیلیوری کو بھی مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

Related Articles

Back to top button