مظفرآباد

اسلام آباد پولیس کے دو ہزار اہلکاروں کی آزادکشمیر تعیناتی کا فیصلہ

مظفرآباد (صباح نیوز)عوامی ایکشن کمیٹی کی 29 ستمبر کی ہڑتال کی اپیل سے قبل امن عامہ کی صورتحال کنٹرول کرنے کے لئے آزاد کشمیر حکومت کی درخواست پر اسلام آباد پولیس کے دو ہزار پولیس افسران و اہکاروں کی آزاد کشمیر میں تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد کے دفتر سے جاری حکم نامے کے مطابق آزاد جموں و کشمیر میں عارضی طور پر پولیس فورس فراہم کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں آئی جی اسلام آباد کی ہدایات پر 2000 پولیس افسران و اہلکار بھیجے جائیں گے۔سرکاری دستاویز کے مطابق اسلام آباد پولیس کے مختلف ونگز سے افسران اور اہلکاروں جن میں آپریشنز ڈویژن 636 اہلکار، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD) 80 اہلکار، اسلام آباد ٹریفک پولیس (ITP) 90 اہلکار، لاجسٹک ڈویژن 161 اہلکار، سیکیورٹی ڈویژن 480 اہلکار، سیف سٹی:26 اہلکار، اسپیشل برانچ38 اہلکار، اے آر ایف (لا اینڈ آرڈر) 238 اہلکار، سی پی سی: 251 اہلکار، یہ عمل آئی جی اسلام آباد کی براہِ راست نگرانی میں مکمل کیا جا رہا ہے اور احکامات میں کہا گیا ہے کہ تمام افسران و اہلکاروں کی فہرست ” بائی نیم ” فوری طور پر فراہم کی جائے تاکہ بروقت فورس کو روانہ کیا جا سکے خط میں واضح طور پر درج ہے کہ یہ معاملہ ”ٹاپ پرائرٹی” پر نمٹایا جائے اور کسی بھی تاخیر کے بغیر فورس کو مظفرآباد روانہ کیا جائے مکتوب میں تحریر کیا گیا ہے کہ فیصلے سے متعلق ڈی جی سیف سٹی، ڈی آئی جی اسلام آباد، ڈی آئی جی لاء اینڈ آرڈر، اے آئی جی اسپیشل برانچ، اے آئی جی لاجسٹکس، ایس ایس پی سیکیورٹی ڈویژن، ایس ایس پی سی ٹی ڈی اور چیف ٹریفک آفیسر کو بھی باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے ذرائع کے مطابق پولیس فورس کی یہ تعیناتی آزاد جموں و کشمیر میں امن و امان قائم رکھنے اور ممکنہ احتجاجی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کی جا رہی ہے۔

Related Articles

Back to top button