محاسب ڈیجیٹل نیوز کی تیسری سالگرہ کی بھیڑی میں تقریب‘کیک کاٹاگیا

بھیڑی(نمائندہ خصوصی)محاسب ڈیجیٹل نیوز کی تیسری سالگرہ تقریب بھیڑی میں نجی ہوٹل میں منعقد ہوئی سالگرہ تقریب میں سیاسی۔سماجی۔مذہبی۔ کاروباری رہنماؤں کی بھرپور شرکت اس موقع پر سالگرہ تقریب کا کیک کاٹا گیا منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر انجمن تاجران میر عبدالحمید۔وارڈ ممبر میر الطاف حسین۔رانا عرفان ریٹائرڈ مدرس ودیگر مقررین نے کہا کہ محاسب ڈیجیٹل نیوز اور روزنامہ محاسب نے ہمیشہ غریب عوام کی آواز ایوانوں تک پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی عوامی مسائل اربابِ اختیار تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں سے ہونے والے کلاؤڈ بریسٹ میں عوام کے بنیادی مسائل کو اجاگر کیا اور نمایاں کوریج دی کشمیریوں پر ہونے والے ظلم وستم کو میڈیا کے ذریعے اجاگر کرنے کیلئے رول ادا کیا ہے اس موقع پر انہوں نے سربراہ ادارہ سید آفاق حسین شاہ۔انچارج محاسب ڈیجیٹل نیوز عرفان اکرم۔رپورٹر رانا عمران اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے عوامی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا سالگرہ تقریب میں میر عرفان حسن۔رانا شفیق۔شیخ یونس۔سردار اورنگزیب۔سردار سجاد۔نزیر مغل۔سردار عنصر۔رانا نسیم۔شبیر مغل۔بابرزمان۔سردار رستم۔رانا فرید۔محسن مصطفیٰ۔سردار عمران۔چوہدری یوسف۔خواجہ غلام حسن۔ودیگر نے شرکت کی آخر میں ملکی قومی سلامتی و استحکام پاکستان اور کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں محاسب ڈیجیٹل نیوز کے رپورٹر رانا عمران نے جملہ شرکاء کا شکریہ ادا کیا گیا