پولیس کے 136امیدواران کو کانسٹیبل بھرتی کرکے رپورٹ کے احکامات

مظفرآباد(خبر نگار خصوصی)محکمہ پولیس آزاد کشمیر نے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے مجموعی 136 امیدوارانِ سکونت اور مہاجرین 1947 کے نوجوانوں کو کانسٹیبل بھرتی کرتے ہوئے رپورٹ لائن مظفرآباد میں حاضر ہونے کے احکامات جاری کر دیئے۔ تمام امیدواروں کو ضروری سامان و دستاویزات کے ہمراہ مقررہ تاریخ پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق بھرتی کیے گئے ریکروٹس کا تعلق آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع سے ہے جن کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔ضلع مظفرآباد سے 19 امیدواران،نیلم ویلی سے 5 امیدواران،جہلم ویلی سے 7 امیدواران،پونچھ و حویلی سے 4 امیدواران،سدھنوتی سے 1 امیدوار،کوٹلی سے 37 امیدواران،میرپور سے 33 امیدواران،بھمبر سے 22 امیدواران،مہاجرین 1947 کے شہریوں سے 24 امیدواران،بھرتی کیے گئے ریکروٹس جلد باقاعدہ تربیتی عمل میں شامل ہوں گے، جہاں انہیں اسلحہ چلانے، قانون نافذ کرنے، عوامی خدمت، نظم و ضبط اور دیگر پولیس ذمہ داریوں سے متعلق تربیت دی جائے گی۔محکمہ پولیس کے مطابق نئی بھرتی سے فورس میں افرادی قوت میں اضافہ ہوگا جبکہ مختلف تھانوں اور فیلڈ ڈیوٹیز میں موثر نفری تعینات کی جا سکے گی۔ نئے بھرتی ہونے والے نوجوانوں نے بھی عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ قانون کی بالا دستی، شہریوں کے تحفظ اور علاقائی امن و امان کے لیے اپنا کردار مؤثر انداز میں ادا کریں گے۔


