راجہ کاشان اور ان کی خاندان کو انصاف دلانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے،غلام محمد
ملزمان کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں اس سلسلے میں تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ رابط قائم ہے۔صوبائی وزیر قانون و سیاحت

یاسین (معراج علی شاہ) صوبائی وزیرقانون وسیاحت غلاام محمد نے راجہ کاشان کی فیملی سے اظہار تعزیت کرنے کے ساتھ ساتھ راجہ کاشان کے ساتھ پیش انے والے واقعہ کو ایک درناک سانحہ قرار دیتے ہے کہا ہے۔کہ راجہ کاشان کے ساتھ پیش آنے والا انکی خاندان سمیت سب ہم کے لئے ایک سانحہ ہے۔ ایک معصوم اور بیگناہ طالب علم کے ساتھ افسوسناک واقعہ پیش آیا جسکی ہر سطح پہ مذمت کی جائے کم ہے۔اس واقعے میں گلگت سٹی پولیس کی بروقت کارروائی قابل تحسین ہے کہ ملزمان گرفتار ہوئے۔ انشاء اللہ راجہ کاشان اور انکی خاندان کو انصاف دلانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے کیونکہ ملزمان کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں اس سلسلے میں تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ رابط قائم ہے۔یہاں تمام والدین سے بھی گزارش ہے کہ وہ اپنے بچوں کے روزانہ کے سرگرمیوں کی نگرانی کریں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔ اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے