مظفرآباد

ڈینگی کے بچاؤ کیلئے کونسلر شیخ مقصو دمیدان میں آ گئے،گھر گھر سپرے شروع

مظفرآباد (خبرنگارخصوصی)ڈینگی مچھر کے بڑھتے وار میونسپل کونسلر وارڈ نمبر24خواجہ محلہ شیخ مقصود احمد خود میدان میں کود پڑے اور محکمہ صحت کی ڈینگی مچھر خاتمہ کیلئے سپریم ٹیم کے ہمراہ وارڈ میں گھر گھر سپرے کرایا۔ شہریوں سے بھی صحت وصفائی رکھنے کیلئے اپیل کی ہے۔ گزشتہ روز محکمہ صحت متعدی امراض کے ڈائریکٹر فاروق اعوان کی ہدایت پر ڈی ایچ او مظفرآباد ڈاکٹر متین،ایڈیشنل ڈی ایچ او ڈاکٹر قراۃ العین،فوکل پرسن غلام فرید نواز کے تعاون سے کونسلر شیخ مقصود احمد نے سپرے ٹیموں محمد حفیظ عباسی، تصویر حسین وارڈ پرائیویٹ تعلیمی اداروں مدارس گلی گلی جاکر سپرے کرایا۔ اس موقع پر انہوں نے محکمہ صحت کے ذمہ داروں کا شکریہ ادا کیا۔ بالخصوص اے ڈی ایچ او قراۃ العین نے جس طرح فوری سپریم ٹیم روانہ کی ہے مبارکباد کی مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری اس ڈینگی مچھر کے خاتمے کے خلاف مہم میں ساتھ دیں اور گھروں کوصاف ستھرا رکھیں پانی جمع نہ ہونے دیں۔ گھروں کی ٹینکوں پر وال گولہ لگائیں تاکہ پانی ضائع نہ ہو اور گلیوں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں تاکہ اس سے خطرناک مچھر سے پیدا ہونے والی بیماری سے محفوظ رہ سکیں۔

Related Articles

Back to top button