مظفرآباد

پٹہکہ‘نوسیری ڈیم سے نکالی گئی لکڑ کا سیل ڈپو قائم‘نیلام عام کیلئے پیش

پٹہکہ(تحصیل رپورٹر)حالیہ کلاؤڈ برسٹ نیلم جہلم پراجیکٹ نوسیری ڈیم پر لگنے والی لکڑ کو محکمہ جنگلات نے محفوظ کرتے ہوئے سیل ڈپو پٹہکہ پر منتقل کر دیا لکڑ حاصل کرنے کے لیے محکمہ جنگلات کے قواعد و ضوابط کے مطابق اپلائی کرتے ہوئے لکڑ حاصل کر سکتے ہیں سیل ڈپو پٹہکہ پر منتقل کی گئی لکڑی میں دیودار،کائل،فر،چیل کی لکڑ موجود ہے محکمہ جنگلات کے مطابق لکڑ نکاسی کا کام تاحال جاری ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں کلاؤڈ برسٹ کے بارہ مختلف ندی نالوں سے بہہ کر نیلم جہلم پراجیکٹ نوسیری ڈیم میں لگنے والی لکڑ کو محکمہ جنگلات نے ایک ڈپو پٹہکہ منتقل کر دیا لکڑ کے حصول کے لیے محکمہ جنگلات کے قواعد و ضوابط کے مطابق اپلائی کرتے ہوئے لکڑ حاصل کی جا سکتی ہے ڈیم پر لگنے والی لکڑ میں دیودار،کائل،فر اور چیل شامل ہے محکمہ جنگلات کے مطابق نوسیری ڈیم سے لکڑ نکاسی کا کام ابھی بھی جاری مختلف ٹھیکیدار لکڑ کو نکال کر پٹہکہ سیل ڈپو پر پہنچانے میں مصروف ہیں محکمہ کے ناظم اعلی جنگلات ملک اسد محمود،ناظم جنگلات میر نصیر کی سربراہی میں مہتمم جنگلات مظہر علی نقوی کی اعلی کار کردگی کے باعث لکڑ کو محفوظ کر لیا گیا جس پر عوام نے محکمہ کی اس کارکردگی کو سراہا جنہوں نے کروڑوں روپے کی لکڑ کو محفوظ بناتے ہوئے اپنے سیل ڈپو پر منتقل کر رکھا ہے،

Related Articles

Back to top button