مظفرآباد

بیرسٹر سلطان کی وفات کا سرکار ی نوٹیفکیشن جار ی نہ ہوسکا‘صدارتی انتخاب؟

مظفرآباد (سپیشل رپورٹر)صدر آزاد کشمیر کا انتخاب کھٹائی میں پڑ گیا۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی وفات کا ابھی تک سرکاری نوٹیفکیشن جاری نہ ہوسکا۔قانون کے مطابق صدر کی وفات کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد سپیکر قانون ساز اسمبلی الیکشن کمیشن کو صدارتی الیکشن کیلئے تحریک کریں گے۔تفصیلات کے مطابق صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی وفات کو 20 روز سے زائد گزر چکے ہیں لیکن تاحال ان کی وفات کا سرکاری نوٹیفکیشن جاری نہ ہوسکا۔قانون کے مطابق صدر کی وفات کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد سپیکر قانون ساز اسمبلی الیکشن کمیشن کو صدارتی الیکشن کیلئے تحریک کریں گے۔تاہم نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے کی وجہ سے نئے صدر کا انتخاب کھٹائی میں پڑتا نظر آرہا ہے۔آزاد جموں و کشمیر کے عبوری آئین 1974 کے تحت اگر صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری صاحب کی وفات کے بعد عہدہ بذاتِ خود خالی تصور ہوگا۔ عہدہ کے خالی ہونے کے لیے وفات کی حقیقت بنیادی امر ہے، تاہم انتظامی اور آئینی وضاحت کے لیے باقاعدہ سرکاری نوٹیفکیشن جاری کیا جانا ضروری تقاضا ہے تاکہ آئینی کارروائی میں کوئی ابہام باقی نہ رہے۔عہدہ خالی ہونے کی صورت میں اسپیکر باضابطہ طور پر الیکشن کمیشن کو تحریری اطلاع دیں گے کہ صدر کا عہدہ خالی ہو چکا ہے۔الیکشن کمیشن آئین کے مطابق صدارتی انتخاب کا شیڈول جاری کرے گا۔نئے صدر کے انتخاب تک اسپیکر قائم مقام صدر کے فرائض سرانجام دیں گے، جیسا کہ آئین میں درج ہے۔

Related Articles

Back to top button