مظفرآباد

سستی بجلی بڑا ریلیف ہے‘عوام استعمال میں احتیاط برتیں‘یاسر بخاری

مظفرآباد (سپیشل رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد سید یاسر بخاری نے عوام سے کہا ہے کہ وہ بجلی کے استعمال میں احتیاط برتیں۔ بجلی سستی ہو گئی ہے لیکن اس کے استعمال میں بے احتیاطی سے کام لیا جا رہا ہے۔ محکمہ برقیات کی ورکشاپ میں خراب ٹرانسفارمر رکھنے کی جگہ باقی نہیں رہی۔ محاسب سے بات چیت کرتے ہوئے اے سی مظفرآباد یاسر بخاری نے کہا کہ حکومتی ہدایات پر انتظامیہ عوام کو سستی بجلی مہیا کرنے میں پوری طرح سرگرم عمل ہے۔ محکمہ برقیات پوری تندہی کے ساتھ عوامی خدمت میں مصروف ہے۔ لیکن ٹرانسفارمرز پر لوڈ اس قدر زیادہ ہے کہ ٹرانسفارمر پھٹتے جا رہے ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر شہر میں درجنوں کی تعداد میں خراب ہو رہے ہیں اگرچہ محکمہ برقیات اور انتظامیہ پوری طرح خراب ٹرانسفارمرز کو اتارنے ان کو مرمت کر کے دوبارہ لگانے میں پوری تندہی کے ساتھ کام کر رہی ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ بجلی کا استعمال احتیاط کے ساتھ کیا جائے۔ عوام حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں سستی بجلی استعمال کریں لیکن وہ اپنے ٹرانسفارمز اور لائنوں کا بھی خیال رکھیں۔ ہیٹر، استری، اے سی، راڈ ضرورت کے وقت ہی کم سے کم استعمال کیے جائیں تا کہ اس وقت محکمہ برقیات اور انتظامیہ پر جو لوڈ ہے وہ کم کیا جا سکے اور عوام کو بجلی کی ترسیل بلا تعطل جاری رہے۔

Related Articles

Back to top button