
مظفراباد (سپیشل رپورٹر )آزاد کشمیر بھر میں شب برات پورے مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی اس موقع پر رات بھر لوگ عبادت میں مصروف رہے ۔ عوام کی اکثریت نے قبرستان کا رخ کیا ۔ قبرستانوں کی صفائی کی گئی اور اس کے ساتھ ساتھ ہی عوام نے اپنے بچھڑے ہوئے پیاروں کی جانب قبرستانوں کا رخ کر لیا ۔ اگربتیاں اور موم بتیاں قبرستان میں جلائی گئی ۔ قبرستانوں کی فضا خوشبو سے مہک اٹھی ۔ بچھڑے ہوئے پیاروں کی بخشش کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔ عوام نے لنگر کا اہتمام کیا اپنے عزیزوں اور پڑوس میں شرینی تقسیم کی گئی ۔ بڑی بڑی مساجد میں محافل کا انعقاد کیا گیا جس میں شب برات کی اہمیت و فضیلت پر علمائ کرام نے روشنی ڈالی ۔ بیشتر لوگوں نے رات بھر شب بیداری کی اور اللہ تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگتے رہے ۔ اخبارات نے شب برات کی اہمیت کے تناظر میں خصوصی اشاعت کی ۔




